“ماڈرن لبرل مسلم کا کلمہ”
(از استاذ ڈینئل حقیقت جُو)
…………

“میرا خیال ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں… لیکن ظاہر ہے کہ یہ محض میرا ذاتی مؤقف ہے اور کوئی حتمی بات تو ہے نہیں کہ اسکو تسلیم نہ کرنے پر ہم لوگوں کو قصوروار ٹھہرائیں…. آخر کو یہ ایک آزاد ملک ہے اور ہر کوئی اپنا عقیدہ چننے میں بااختیار ہے… البتہ میں ذاتی طور پر محسوس کرتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں… لیکن دیکھیں نا، یہ تو میری زندگی کے ذاتی تجربات کا نتیجہ ہے اور ہر کسی کی زندگی کا اپنا تجربہ ہوتا ہے… لہٰذا جب تک آپ خود مطمئن ہیں اور میرے حق رائے دہی کا احترام کرتے ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں… کیونکہ میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ اصل چیز باہمی احترام اور آزادی ہے اور پھر مذہب بھی تو انہی دو چیزوں کے گرد گھومتا ہے…. اور میں کون سا کوئی دنیا کا شہنشاہ ہوں کہ آپ کو بتاؤں کہ آپکا عقیدہ کیا ہونا چاہیے… میرا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ اگر میں شہنشاہ عالم ہوتا تو مجھے یہ حق حاصل ہوتا…. میرا مطلب یہ ہے کہ بس ہمیں اچھا انسان بن کر رہنا چاہیے اور بس… کیونکہ کہ میرے خیال میں بالآخر یہی اصل مقصد ہے…. اور مجھے امید ہے کہ میرا یہ کہنا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، آپکے لئیے کسی تکلیف کا باعث نہیں بنا ہو گا… کیونکہ اگر ایسا ہے تو یہ تو بڑی غلط بات ہے اور اسکے لئیے میں آپ سے معذرت خواہ ہوں.”

Translated by: Rizwan Asad Khan

Daniel Haqiqatjou

View all posts