ایمن الظواہری کی کئی اموات

    Date:

    Share post:

    یکم اگست 2022 کو، امریکی صدر بائیڈن نے دعویٰ کیا کہ کابل، افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں "القاعدہ کے سرکردہ رہنما ایمن الظواہری” مارے گئے،[1]اور یہ کہ طالبان نے اس حملے کی مذمت کی۔

    بائیڈن کے مطابق، امریکہ کے خفیہ معلومات جمع کرنے والے ادارے نے اس سال کے شروع میں ظواہری کا پتہ لگایا تھا اور یہ کہ وہ "اپنے قریبی خاندان کے افراد کے ساتھ دوبارہ ملنے” کے لیے کابل کے مرکز میں چلا گیا تھا۔

    جب بھی کوئی فاسق کوئی خبر لے کر آتا ہے تو ہم بحیثیت مسلمان اس خبر کی تصدیق کرنے کے پابند ہیں کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم غیر ارادی طور پر جھوٹی افواہیں پھیلا کر اچھائی سے زیادہ نقصان نہ پہنچا دیں۔ اللہ قرآن میں فرماتا ہے:

    اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس  کوئی خبر لے کر آئے تو تحقیق کر لیا کرو، کہیں ایسا نہ ہو کہ تم کسی گروہ کو نادانستہ نقصان پہنچا بیٹھو اور پھر اپنے کیے پر پشیمان ہو۔  [49:6]

    اینٹی وار (جنگی خبروں کا ایک ذریعہ) کے مطابق وائٹ ہاؤس نے منگل کو کہا کہ اُس کے پاس ‘ڈی این اے کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ القاعدہ کے سرکردہ رہنما ایمن الظواہری ہفتے کے آخر میں کابل میں سی آئی اے کے ڈرون حملے میں مارے گئے’، اور کہا کہ اس نے ‘دوسرے ذرائع’ سے ان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی کے مطابق، انہیں تصدیق کی ضرورت نہیں ہے:

    "ہمارے پاس ڈی این اے کی تصدیق نہیں ہے۔ نہ ہی ہم وہ تصدیق کریں کے۔ بالکل واضح طور پر، متعدد ذرائع اور طریقوں کی بنیاد پر جن سے ہم نے معلومات اکٹھی کی ہیں، ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہے۔”[2]

    مجھے یقین ہے کہ انہوں نے اسے سمندر میں پھینک دیا ہے، آپ سمجھتے ہی ہیں، ایک "روایتی” مسلم تدفین کے انداز کو برقرار رکھتے ہوے جیسا کہ انہوں نے مبینہ طور پر اسامہ بن لادن کے ساتھ کیا تھا۔ بظاہر الظواہری — کسی قسم کے افسانوی عمدہ جاسوس کارندے کی طرح — ان تمام سالوں میں پکڑے جانے سے بچنے میں کامیاب رہا ہے، اور وہ بھی دنیا کے سب سے بڑے خفیہ نظم سے جو دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے بجٹ (تخمینے) کا حامل ہے۔ لیکن اب، اچانک، وہ اسے طالبان کے زیر اقتدار کابل کے ایک پوش محلے میں ڈھونڈنے میں کامیاب ہو گئے۔

    متعلقہ مضامین: برطانیہ کی خصوصی افواج نے افغانستان میں اپنے جنگی جرائم کو کس طرح چھپایا

    لیکن یہ پہلا موقع نہیں جب الظواہری کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہو۔ دو سال قبل 14 نومبر 2020 کو یہ افواہ پھیلی تھی کہ ان کی موت "قدرتی وجوہات” سے ہوچکی ہے۔ یہ اِطلاع صحافی اور ‘نیویارک ٹائمز’ جریدے کے بہترین مصنف حسن حسن نے مبینہ طور پر "القاعدہ کے قریبی ذرائع” سے رپورٹ کی تصدیق کے بعد دی۔

    اس کے علاوہ، 2008 میں ایک امریکی نشریارتی تنظیم ‘سی۔بی۔ایس’ نے مبینہ اطلاع دی کہ القاعدہ کے نائب رہنما، ایمن الظواہری، ایک میزائل حملے میں مارے گئے تھے۔یہ 2008 کی بات ہے۔ تاہم، پاکستانی فوج نے القاعدہ کے نائب رہنما کی مبینہ ہلاکت یا زخمی ہونے کی ایسی کوی بھی معلومات ہونے سے انکار کیا جسکی سی۔بی۔ایس نے اطلاع دی تھی۔[3]

    تو جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ایمن الظواہری کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہو، اور اگرچہ میں اس بات سے انکار نہیں کرتا کہ وہ غالباً مر چکے ہیں، میں یہ سوال کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہوں کہ یہ واقعتاً کب اور کیسے ہوا؟ جیسا کہ مجھے ایک امریکی صدر سے سچ سننے کی کوئی توقع نہیں خصوصاََ اس سے جو سوئمنگ پول میں چھوٹے بچوں کے اسکی بالوں والی ٹانگوں کو چھونے کی کہانیاں سنانا پسند کرتا ہو۔

    جب کوئی ’’بدکار‘‘ ہمارے پاس خبر لے کر آتا ہے، خاص طور پر ایک مغربی تسلط پسند طاقت  کے مفادات کی نمائندگی کرنے والا جو مسلمانوں کی سرزمین کو مسخر کرنے کی خواہش رکھتا ہو، تو ہمیں پہلے اس خبر کی تصدیق کرنی چاہیے کیونکہ یہ ہم پر ایک اسلامی فریضہ ہے۔ ابھی، یہاں تک کہ سی آئی اے نے اعتراف کیا کہ ان کے پاس اس کی موت کی ڈی این اے کی تصدیق نہیں ہے اور یہ اسامہ بن لادن جیسے شہرت یافتہ دہشت گردوں کو مارتے وقت امریکہ کی عادت لگتی ہے۔ میں امید نہیں کر رہا کہ یہ وہ چیز ہے جو ہم اس بار حاصل کرنے جا رہے ہیں۔

    اب مجھے یقین ہے کہ اسامہ بن لادن اور ایمن الظواہری مر چکے ہیں۔ لیکن کب، کہاں اور کن حالات میں، یہ بالکل مختلف معاملہ ہے۔ اور بے شک میں امریکی حکومت پر یقین نہیں کر رہا کہ وہ مجھے ایمان داری کے ساتھ حقائق اور تفصیلات بتائیں گے۔ یہ ایسا ہی ہے جو 2011 میں اسامہ بن لادن کی مبینہ ہلاکت کے بعد ہوا تھا جہاں صدر اوباما سے کہا گیا تھا کہ وہ ان کی موت کے ثبوت پیش کریں۔ میرا مطلب ہے کہ آپ ہمیں بتا رہے ہیں کہ آپ کے پاس اِکیسویں صدی کا سب سے بدنام، سب سے زیادہ مطلوب اجتماعی قاتل ہے، اور آپ دنیا کو دستاویز کے طور پر کوئی فوٹیج، ویڈیو یا تصویریں بھی نہیں دیں گے کہ آپ کو وہ ‘ملا گیا’ ہے؟

     متعلقہ مضامین: امریکی ڈرون حملے کی دہشت گردے کو بے نقاب کرنے پرجیل کی سزا سنائی گئی

    اس کی بجائے، انہوں نے اس کی موت کا کوئی ثبوت پیش کیے بغیر لاش کوسمندر میں پھینکنے کی کہانی کے ساتھ جانے کا انتخاب کیا اور پھر یہ دعویٰ کیا کہ یہ مسلمانوں کی تدفین کی رسومات کے مطابق کیا گیا تھا (کیونکہ آپ بخوبی جانتے ہیں کہ ہم مسلمان اپنی نماز جنازہ کے بعد لاشوں کو سمندر میں پھینک دیتے ہیں)۔ اس تنقید پر اوباما کا ردعمل یہ تھا:

    ’’اچھا بَس، اب تم اسامہ بن لادن کو اس زمین پر گھومتے ہوئے نہیں دیکھو گے۔‘‘

    تو ہاں، یہ ثبوت ہے۔ ہم شاید اب اسامہ بن لادن اور الظواہری کو اس زمین پر گھومتے ہوئے نہیں دیکھیں گے۔ اور یہ "دہشت گردی کے خلاف جنگ” کے خاتمے کی علامت ہے اور ایک نئی کایا پلٹنے والی ہے۔

    الظواہری کے مارے جانے کی کسی کو پرواہ کیوں نہیں ہوئ؟

    جیسا کہ دی انٹرسیپٹ کے ایک مضمون میں بتایا گیا ہے کہ نئی نسل کو ‘الظواہری کون تھا’ نہ جاننے یا اس کی پرواہ نہ کرنے پر معاف کیا جا سکتا ہے، لیکن یہ بہت عجیب بات ہے کہ کسی اور کو بھی معلوم یا پرواہ نہیں ہوئی۔ میرا مطلب ہے کہ یہ مبینہ طور پر سب سے زیادہ خوفناک اور خطرناک دہشت گرد تنظیم جس نے زمین پر قدم رکھا کا چہرہ ہے، لیکن جو کچھ ہم سنتے ہیں وہ شاذ و نادر ہی ہوتا ہے۔ مضمون میں صدر جو بائیڈن کے "نیند بھرے” خطاب کی طرف اشارہ کیا گیا ہے جس میں الظواہری کی موت کا اعلان کیا گیا تھا جہاں انہوں نے کہا:

    "دنیا بھر کے لوگوں کو اب شیطانی اور پرعزم قاتل سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔”

    لیکن، جیسا کہ مضمون بتاتا ہے:

    "بہت کم لوگ، اگرچہ، ظواہری سے خوفزدہ تھے – جو کہ عرصہ دراز سے حقیقی دہشت گردی کی بجائے عالمی سیاست پر اپنی سازشی ویڈیوز کی وجہ سے زیادہ مشہور ہو گیا تھا۔”

    اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف بیان بازی کو گزشتہ چند سالوں میں سیاست اور ایجنڈے میں ایک نئی تبدیلی کے ذریعے عوامی شعور میں جگہ دی گئی ہے، اور یہ کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ سے دور ہو رہے ہیں، اور ایک نئی جنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں …مخالف – روس؟ چین؟

    متعلقہ مضامین: امریکہ کی صومالیہ میں واپسی، حاملِ اہمیت عناصر نظرانداز

    حاشیہ جات

    1. https://news.antiwar.com/2022/08/01/us-claims-al-qaeda-leader-ayman-al-zawahri-killed-in-cia-drone-strike-in-afghanistan/ ↑
    2. https://www.usnews.com/news/world/articles/2022-08-02/u-s-has-no-dna-on-zawahiri-confirmed-death-by-other-sources-white-house ↑
    3. https://archive.ph/DdsJ2 ↑
    spot_img

    جواب چھوڑ دیں

    براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
    اپنا نام یہاں درج کریں

    Newsletter

    If MuslimSkeptic gets banned from ALL social media, we'll need your email to stay in touch. Sign up NOW!

    Next Steps: Sync an Email Add-On

    To get the most out of your form, we suggest that you sync this form with an email add-on. To learn more about your email add-on options, visit the following page (https://www.gravityforms.com/the-8-best-email-plugins-for-wordpress-in-2020/). Important: Delete this tip before you publish the form.
    Name(Required)

    spot_img

    Popular

    More like this
    Related

    جنسی بے حیائی اور نئی بیماریاں: اسلام کی ایک طاقتور پیشین گوئی

    مونکی پوکس ایک وائرل بیماری ہے جسے چیچک کی...

    سعودی عرب علماء کو کس جرم کے سبب قید کرتا ہے؟ سہوا تحریک کی تاریخ

    ۲ اگست ۱۹۹۰ کو صدام حسین نے کویت پر...

    ہندوستان: مسلم مخالف ظلم و ستم میں اسلامی زندگی

    اسامہ ہزاری کی گیسٹ پوسٹ (Guest Post)اللہ تعالیٰ نے...