اسلام اور سیاست میں خواتین والی حماقت

    Date:

    Share post:

    ایک صحیح حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

    "وہ قوم کبھی کامیاب نہیں ہو سکتی جو عورت کو اپنا حکمران بنائے۔” [Bukhari]

    سارہ پیلن، ہلیری کلنٹن اورنینسی پیلوسی پرغور کریں۔ اگر آپ امریکی سیاست سے ناواقف ہیں، تو انجیلا مرکل، مارگریٹ تھیچر، اور انگلینڈ کی ملکہ الزبتھ دوم پر غور کریں — جن کا گزشتہ ماہ انتقال ہو گیا تھا۔

    ان تمام سیاسی خواتین میں کیا چیزمشترک ہے؟

    ان سب کے بال چھوٹے ہیں اور یہ لڑکوں کی طرح نظر آنے کی کوشش کرتی ہیں۔

    کیا یہ حیرت کی بات نہیں ہے کہ یہ تمام ‘سیاست میں موجود خواتین’ رول ماڈلز کس طرح مردانہ ٹام بوائز کا حلیہ اپناتی ہیں اورایک اوسط خاتون کی طرح بالکل بھی نہیں لگتی؟

    اگر آپ کو لگتا ہے کہ جو مثالیں میں نے اوپر دی ہیں وہ کہانی ہیں، تو براہ کرم درج ذیل فہرست پر غور کریں:

    • جینیفر گرانہوم
    • کرسٹین ٹوڈ وائٹ مین
    • میڈلین البرائٹ
    • جینیٹ رینو
    • باربرا باکسر
    • ڈیان فینسٹائن
    • جیرالڈائن فیرو
    • سینڈرا ڈے
    • میڈلین جونن
    • پیٹریسیا ہیرس
    • تھریسا مے

    یہ فہرست نہ ختم ہونے والی ہے۔

    عصری سیاسی میدان میں، لمبے بالوں والی نسوانی خواتین کا اہم عہدوں پر ہونا ایک بے ضابطگی کی طرح ہے۔ سب سے قابل ذکر استثناء میلانیا ٹرمپ اور مشیل اوباما ہیں، اور وہ صرف اہم مرد شخصیات کے ساتھ اپنے تعلق کی وجہ سے مشہورہوئی تھیں۔ اس میں ان کا اپنا کوئی کمال نہیں تھا۔

    سیاست میں خواتین کے حوالے سے یہ مشاہدہ کچھ دلچسپ سوالات کو جنم دیتا ہے جیسے:

    "یہ سب خواتین مردانہ خصوصیات اپنانے کی اتنی کوشش کیوں کرتی ہیں؟”

    عورت مرد کی برابری کے حامیوں کا دعویٰ ہے کہ اس کی وجہ سیاسی میدان میں روز بروز بڑھتی ہوئی عورتوں کے خلاف نفرت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خواتین مردانہ ضابطہ اخلاق کو اپنانے کے لیے دباؤ محسوس کرتی ہیں تاکہ انہیں اپنے ساتھیوں میں قبولیت حاصل ہو جائے۔ سیاست میں کسی حد تک عورتوں سے نفرت پائی جاتی ہے۔ مثال کے طور پر اس سال کے شروع میں، منتخب عہدیدار Cécile Duflot (فرانسیسی ہاؤسنگ منسٹر) نے پھولوں کا لباس پہن کر فرانسیسی قومی اسمبلی میں شرکت کا فیصلہ کیا۔ مرد وزراء کا کیا ردعمل تھا؟

    دی گارڈین کی رپورٹ:

    یہ ہنگامے کی وجہ ڈفلوٹ نہیں تھی، بلکہ وہ مرد وزراء تھے جنہوں نے اس کو چھیڑنے کیلئے سیٹیاں ماری اور آوازیں کسی۔

    (…)

    یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ یہ دونوں لوگ، اور بہت سے دوسرے لوگ جنہوں نے آوازیں کسی، ایک پاپولر موومنٹ پارٹی کی مخالف یونین میں ہیں۔ انہوں نے جو کچھ کیا وہ تعریف نہیں تھی اور نہ ہی مذاق تھا، یہ سرد سیاسی حکمت عملی تھی – بلکہ یہ عمل ایک عورت کی جنس کو اس کے خلاف استعمال کرنا ھے-

    متعلقہ: مسلم فیمینسٹ ‘فیمینزم’ کے بارے میں کیا سمجھنے میں ناکام رہتے ہیں۔

    عورت مرد کی برابری کے حامیوں کی یہ بدقسمت عادت ہے کہ وہ پدرانہ نظام کو ہر برائی کی وجہ کے طور پر دیکھتے ہی سیاست میں چھوٹے بالوں اور پتلون کے بارے میں ان کا تجزیہ قدرے قائل کرنے والا ہو سکتا ہے، لیکن یہ کسی حد تک "victimizing” اور سادہ بھی ہے۔ ایک اور عام سی وضاحت یہ ہے کہ یہ مردانہ صفات دراصل طاقت اور قیادت کے استعمال کے لیے ضروری ہیں۔

    اس لیے سیاست کو مردانہ رنگ دینا ایک ضرورت ہے۔ اور یہ بیان کرنا عورتوں سے نفرت نہیں ہے۔

    گفت و شنید، ترغیب، قیادت، تفویص اختیار اور وفاداری کا تقاضہ ہے کہ انسان کے پاس اونچا مقام، اعتماد، کرشمہ اور بعض اوقات جارحیت جیسی خوبیاں بھی موجود ہوں۔ اسی طرح لاکھوں لوگوں کے معاملات کو سنبھالنا ایک انتہائی تھکا دینے والی آزمائش ہے۔ اس سطح کے دباؤ کو برداشت کرنے کے لیے، مؤثر طریقے سے بہترین فیصلے کرنے کے لیے، "سٹریس مینجمیٹ” اور سرد سوچ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان تمام نکات کے حوالے سے خواتین عموماً مردوں سے کمتر ہیں۔

    سیاست میں خواتین مردانہ حرکات کرتی ہیں کیونکہ سیاست خود آپ کو مردانہ بنا دیتی ہے۔ وہ مردوں کی طرح نظر آنے کی کوشش کرتی ہیں کیونکہ وہ مردوں کی طرح مسلط ہونا چاہتی ہیں۔ یہ سادہ سی وضاحت بھی بہت واضح ہے، لیکن یہ جدید فیمینسٹس کے لیے کبھی بھی تسلی بخش جواب نہیں ہو گا۔ کیونکہ اس سادہ سی حقیقت کو تسلیم کرنا مغرب کی گزشتہ ستر سالوں میں خواتین کو ضم کرنے کی پالیسی کو کمزور کرتا ہے۔

    اگرآپ اس سب کو معاشی نقطہ نظر سے دیکھیں تو مساوات اور مثبت امتیاز کی مغربی پالیسی ان سب سے مضحکہ خیز فیصلوں میں سے ایک ہے جو کسی بھی اجتماعیت کے اندر رہنما کے تقرر کے لیے کیا جا سکتا ہے۔

    متعلقہ: ایران میں حجاب جلانے کے واقعات اور لبرل مسلمانوں کی اسلام سے نفرت

    کچھ لوگ یہ کہہ سکتے ہیں کہ عورتوں میں سیاسی خوبیوں کے لحاظ سے صرف عمومی کمی پائی جاتی ہے، اور یہ بات کہ کچھ خواتین بہتر لیڈر ہو سکتی ہیں، کچھ مردوں سے، خواتین کو سیاست میں موقع دینے کے حق میں بحث کرنے کے لیے کافی ہے — کیونکہ کچھ منتخب خواتین میں یہ قابلیت ہوسکتی ہے کہ وہ بہتر کام کرسکیں کچھ منتخب مردوں سے۔

    یہ سراسر غلط ہے۔ کوئی بھی اس بات کی پرواہ نہیں کرتا ہے کہ اوسطاً کون بہتر ہو سکتا ہے یا نہیں۔ یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ سب سے اوپر کے 100 بہترین رہنما مرد ہیں۔ کوئی بھی کسی عام شہری کو سیاسی طاقت نہیں دیتا۔ اسی لئے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ قوم میں سے بہترین فرد کو رہنما کے طور پر چنا جائے۔

    حقیقت یہ ہے کہ سیاسی خوبیوں کی بات کی جائے تو قوم کے تمام اشرافیہ مرد ہیں۔

    پھر خواتین کو ایسی ذمہ داریاں سونپنے کا خطرہ کیوں مول لیا جائے؟

    خواتین کوسیاست پرمجبور کرنے کا ناگزیر نتیجہ ایک کم موثر پارلیمنٹ اوران معاملات کے لیے کم موثر حکومت کا لانا ہے جو ہر ایک کے لیے انتہائی اہم اور ضروری ہیں۔

    الحمدللہ، اسلام اس اتھاہ گڑھے میں نہیں گرتا کیونکہ یہ خواتین کو قیادت کے عہدے دینے سے منع کرتا ہے۔

    متعلقہ: اچھی مسلمان بیوی کیسے بنتی ہے۔

    spot_img
    Hud Lesprit
    Hud Lesprit
    Da`ee and hafiz of the Quran, focusing on atheism and secularism

    جواب چھوڑ دیں

    براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
    اپنا نام یہاں درج کریں

    Newsletter

    If MuslimSkeptic gets banned from ALL social media, we'll need your email to stay in touch. Sign up NOW!

    Next Steps: Sync an Email Add-On

    To get the most out of your form, we suggest that you sync this form with an email add-on. To learn more about your email add-on options, visit the following page (https://www.gravityforms.com/the-8-best-email-plugins-for-wordpress-in-2020/). Important: Delete this tip before you publish the form.
    Name(Required)

    spot_img

    Popular

    More like this
    Related

    جدیدیت پسندوں کو جواب – نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جیسا لباس پہننا: مستحب ہے یا نہیں؟

    مفتی ضمیل الرحمن کی تحریرامام ابوشامہ (599-665ھ)، النبوی کے...

    عمل کے بغیر علم؛ مسلمانوں کے لیے تباہ کن

    یہ میری تجوید کی کتاب کا ایک صفحہ ہے:یہ...

    موسٰی مینڈیلسن: یہودی جدیدیت کا موجد

    یہ مضمون مذہبی اصلاح کاروں کی سیریز کا حصہ...

    سعودی عرب علماء کو کس جرم کے سبب قید کرتا ہے؟ سہوا تحریک کی تاریخ

    ۲ اگست ۱۹۹۰ کو صدام حسین نے کویت پر...