نوآبادیاتی استعمار کے بعد جدوجہد اور "دہشت گردی سے جنگ” کا بیانیہ: برکینا فاسو

    Date:

    Share post:

    "ہمارے پاس کھانا نہیں، ہمارے پاس کچھ نہیں۔ ہم صرف پتوں پر گزارا کرتے ہیں۔”

    داؤدا مائیگا نے برکینا فاسو کے شمال میں واقع شہر ‘جیبو’ میں (جس کی آبادی تقریباً 64 فیصد مسلمانوں پر مشتمل ہے)لوگوں کی موجودہ صورتحال کو ان الفاط میں بیان کیا۔

    ایک اندازے کے مطابق جون 2022 سے اب تک 32 سے زائد جیبو رہائشی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ یہ شہر تین ماہ سے ناکہ بندی میں ہے اور اس ہفتے بھی باغیوں اور فوج کے درمیان تصادم کا شکار ہے۔

    یہ وہ عدم استحکام ہے جس کا برکینا کے لوگ روزانہ کی بنیاد پر سامنا کرتے ہیں۔ جیسا کے پہلے تذکرہ کیا جا چکا ہے، برکینا فاسو ہمیشہ سے اس عدم استحکام کا شکار نہیں تھا۔

    افریقہ میں سب سےزیادہ سونا مہیا کرنے والوں میں سے ایک ہونے کی وجہ سے بھی یہ ملک اندرونی اور بیرونی استحصال کا شکار بن سکتا ہے، اور شہری بڑی حد تک در ماندہ رہتے ہیں۔ یہ سونے کی کانیں مسلح گروہوں کے حملوں کا نشانہ بھی رہی ہیں۔

    ہم نے پہلے بھی تحقیق کا حوالہ دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح افریقہ کو "دہشت گردی کے خلاف جنگ” کا منجن بکنے سے پہلے پورے خطے میں، اور خاص طور پر برکینا فاسو کے اندر تشدد اب کی نسبت نمایاں طور پر کم تھا:

    "ایک دہائی سے زیادہ عرصہ قبل, جب سے برکینا فاسو نے امریکی حکومت کے ٹرانس صحارا انسداد دہشت گردی اتحاد میں شمولیت اختیار کی ہے، برکینا ریاست نے اس قضیے پر عمل کیا ہے کہ ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ’ چھیڑنا ہی درحقیقت اسلامی عسکریت پسندوں کے تشدد کا جواب دینے کا واحد اور بہترین طریقہ ہے۔ . اس نے یہ جنگ امریکی، یورپی اور دیگر غیر ملکی وسائل کے ساتھ کی اوراس کی بنیاد امریکی کفالت شدہ منطق کے گرد ہے جس کا مرکز، "دہشت گرد” کے طور پر شناخت کیے جانے والوں کو پکڑنے یا مارنے اور ایسی جگہوں پر فوجی کاروائ کرنے پر ہے جو ممکنہ طور پر مسلح گروہوں کو پناہ دے سکیں۔ یہ نقطہ نظر خود واضح نہیں ہے۔ عسکری انتہاپسندی کو ایسا مسئلہ سمجھنے کی ضرورت نہیں کہ جس کا سامنا داخلی خانہ جنگی سے کیا جائے۔ دراصل تاریخی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جب حکومتیں لوگوں کی شکایات کے سماجی اور سیاسی ذرائع سے نمٹتی ہیں تو اس طرح کے تشدد کو کم کرنے میں زیادہ موثر ثابت ہوتی ہیں۔ ساحل خطے کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس علاقے کے تنازع کی جڑیں ملکی سیاسی بحران میں ہیں، اس لیے مسئلے کو دہشت گردی کے طور پر شناخت کرنا بنیادی طور پر غلط مفروضہ ہے۔ اس کے باوجود برکینا فاسو نے انسداد دہشت گردی کے ڈھانچے کو اپنایا اور ایسا کرتے ہوئے ایک اقلیتی گروہ، فولانی (نیم خانہ بدوش مسلم چرواہوں) کو نشانہ بنایا اور ان کے ساتھ زیادتی کی [semi-nomadic Muslim herders]، اور ساتھ ہی غیر جمہوری طرز حکمرانی کو جائز قرار دیا۔” (سیویل، 2)

    اور جیسا کہ ہم نے پہلے ذکر کیا ہے، برکینا فاسو بڑے پیمانے پر اس میں گھسیٹا جا چکا ہے جسے صرف ‘مصنوعی/انسان ساختہ’ تنازعہ قرار دیا جا سکتا ہے، جوکہ امریکہ کی "دہشت گردی کے خلاف جنگ" کے بیانیے کا ایک ضروری حِصّہ ہے۔

    متعلقہ مضامین: صومالیہ میں نئے حملے: افریقہ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مبہم صورتِ حال

    امریکی خبررساں ادارے "دی انٹرسیپٹ” سے اس کے مزید ثبوت یہ ہیں:

    "9/11 حملے کے بعد مسلسل جنگوں کے آغاز سے ٹھیک پہلے، امریکہ نے افریقہ میں دہشت گرد خطرات کی تلاش کی لیکن انہیں ڈھونڈنے میں ناکام رہا۔ مثال کے طور پر امریکی فوجی جنگی کالج کے ادارہ برائے تحقیقاتِ حکمت عملی کی سَن 2000 کی رپورٹ میں ‘افریقی سلامتی ماحول’ کا جائزہ لیا گیا۔ کمزور ریاستوں میں ‘اندرونی علیحدگی پسند یا باغی تحریکوں’ کے ساتھ ساتھ مسلح پیشہ ور جماعتیں اور ‘جنگجو فوجوں’ کے وجود کو رقم کرتے ہوئے، اس میں اسلامی انتہا پسندی یا بڑے بین الاقوامی دہشت گردی کے خطرات کا کوئی ذکر نہیں تھا۔ 9/11 حملے کے فوراً بعد، محکمہ خارجہ نے 2002 اور 2003 میں پورے افریقہ میں کُل صرف نو دہشت گرد حملوں کی گنتی کی، جن کے نتیجے میں مجموعی طور پر 23 ہلاکتیں ہوئیں۔.

    اس کے باوجود، امریکہ نے مختلف فوجی امدادی سرگرمیوں کے ذریعے مغربی افریقہ کے ممالک میں ایک اَرب ڈالر سے زیادہ کی رقم خرچ کی، بشمول ٹرانس صحارا انسداد دہشت گردی اتحاد کے، ایک لائحہ کار جو خطے میں ‘متشدد انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے اور اسے روکنے’ کے لیے بنایا گیا تھا۔ ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے اقدامِ ردِعمل برائےافریقی بحران، افریقی ہنگامی کاروائی تربیت و اعانت پروگرام، بین الاقوامی فوجی تعلیم اور تربیتی پروگرام، انسداد دہشت گردی شراکت داری پروگرام، ابتدائی کاروائی برائے عالمی امن اور مشترکہ تبادلہ تربیتی پروگرام سمیت دیگر قسط وار تربیتی پروگراموں کی میزبانی بھی کی۔ صرف برکینا فاسو میں، امریکہ نے 15 سے زیادہ حفاظتی امدادی سرگرمیوں میں کروڑوں ڈالر بہائے ہیں۔ ادائیگی انتہائی پست رہی ہے۔"

    غیر ملکی مداخلت کی ایک بڑی کہانی کا حصہ ہونے کی وجہ سے یہ خاص طور پر افسوسناک ہے، مداخلت جو مقامی لوگوں کے لیے نقصان دہ ہے اور جو بڑے پیمانے پر ملک کی تابعداری کو برقرار رکھنے اور ‘حملہ آور’ حکومت کی جغرافیائی سیاسی طاقت کو تقویت دینے کے لیے کام کر رہی ہے۔

    اس سال کی دوسری بغاوت

    پچھلے مہینے برکینا فاسو نے اس سال میں دوسری بغاوت دیکھی تھی۔ ابراہیم ٹراورے، جس نے بغاوت کی قیادت میں مدد کی، نے گزشتہ ماہ (اکتوبر 2022) عبوری صدر کے طور پر حلف اٹھایا تھا۔

    بغاوت کے پیچھے ایک اہم وجہ سابق عبوری صدر دَمیبا کی جانب سے ملک میں مسلح تصادم کو غلط طریقے سے سنبھالنے پر عدم اطمینان تھا۔

    خبر رساں ادارے ‘اے پی نیوز‘ کے مطابق:

    "برکینا فاسو کی فوج میں سے کچھ کے نزدیک، دمیبا کو افریقی ساحل خطے میں اسلامی انتہا پسندوں سے لڑنے میں ممالک کی مدد کے لیے فوجی موجودگی کو برقرار رکھنے والے سابق استعماری ملک، فرانس کے ساتھ بھی بہت دوستانہ سمجھا جاتا تھا۔

    کچھ، جو نئے بغاوتی رہنما ٹراورے کی حمایت کرتے ہیں، نے برکینا فاسو کی حکومت سے روسی حمایت حاصل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اتوار کے روز ریاستی نشریاتی ادارے کے باہر، ٹراورے کے حامیوں کو خوشی سے نعرے لگاتے اور روسی پرچم لہراتے ہوئے دیکھا گیا۔”

    ایک طرح سے، روسی پرچم کوئی بڑی تعجب کی بات نہیں، خاص طور پر جب روسی فوجی تربیت یافتہ ‘ویگنر گروپ’ اس خطے میں فعال سمجھا جاتا ہے۔ عمومی طور پر روسی صدر پوٹِن افریقہ کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں، جسکا بہت سی افریقی ریاستیں خیر مقدم کرتی معلوم ہوتی ہیں۔

    متعلقہ مضامین: پوٹِن کی جغرافیائی سیاست کا راز اِس روسی فلسفی سے ملتا ہے

    حالیہ بغاوت پر گفتگو کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں، انسانی حقوق نگہبان تنظیم کی نمائندہ (کورین ڈفکا) اور ایک سینیگالی-مصری ماہر تعلیم (عزیز فال) نے دو الگ الگ نقطہ نظر پیش کیے جو اچھی طرح سے واضح کرتے ہیں کہ کس طرح برکینا فاسو اور دیگرافریقی جگہوں پر زیادہ تر تنازعات کی بنیادی وجوہات کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔

    کورین ڈفکا:

    "لہذا، میں اسے بنیادی طور پر برکینا کے مسئلے کے طور پر دیکھتی ہوں۔ اور یہ وسیع ساحل خطے کے اندر واقع ہے، جس میں آپ جانتے ہیں، یہ دنیا میں مسلح اسلامی سرگرمیوں کے سب سے تیزی سے بڑھنے والا علاقہ ہے۔ اور یہ مالی کے درمیان واقع ہے… جو داعش اور القاعدہ سے منسلک ان مسلح اسلام پسندوں سے لڑتا رہا ہے۔ لہٰذا، یہ واقعی ایک بہت پیچیدہ صورتحال ہے… وہاں کی آبادی کا 10 فیصد، 2 کروڑ میں سے 20 لاکھ افراد… اس عدم تحفظ کی وجہ سے بے گھر ہو چکے ہیں۔

    عزیز فال:

    "خیر، میرے خیال میں، واقعی یہ برکینا کا معاملہ نہیں ہے۔ خطے میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی بڑی ذمہ داری امریکہ اور فرانس پر عائد ہوتی ہےمیرے ساتھی کے کہنے کے باوجود۔ میرے خیال میں یہاں ہمیں جغرافیائی سیاسی مسائل کو دیکھنا ہوگا جو درحقیقت اس علاقے میں، ساحلی خطے میں نصب کیے گئے تھے۔ لہٰذا، لوگ فرانس کے کردار بلکہ امریکہ کے کردار پر بھی برہم ہیں، جنہوں نے جغرافیائی سیاسی وجوہات کی بنا پر خطے میں دہشت گردی کے یہ مسکن شروع کیے۔ تو ہاں، ایک طرح سے، لوگ زمین کی تزئین کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

    "میرے خیال میں ہیومن رائٹس واچ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل جیسی بہت سی دوسری تنظیموں کو بھی بڑے تناظرمیں دیکھنا ہوگا، نہ صرف مقامی تصویر بلکہ بڑی تصویر، چین کے کردار، بھارت کے کردار، زمین پر موجود سامراجی قوتوں کی مخالفت کو بھی دیکھنا ہوگا، اور مالی اور برکینا فاسو اور باقی لوگوں کی شدید مزاحمت کو بھی۔ لیکن یہ کہے جانے کے باوجود، اس درجہ بندی [of] میں سے زیادہ تر، یہ فوجی درجہ بندی، افریقہ کی امریکی قیادت نے ہی بنائی اور تربیت دی ہے۔ لہٰذا، ہمیں ایک نئی رفتار حاصل کرنے کے لیے… یہاں خود پر غور کرنا ہوگا اور گہرے اسباب کو دیکھنا ہوگا، جو برکینا کے لوگوں کو ‘راستباز لوگوں کی سرزمین’ کا موزُوں خطاب دے۔ اور مجھے لگتا ہے کہ یہ بہت قابل فخر لوگ ہیں جو بہت کم ذرائع کے ساتھ، ایک جغرافیائی سیاسی لہر کا مقابلہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ان کی صلاحیتوں کے دائرہ سے باہر ہے۔”

    برکینا فاسو میں ہونے والے بہت سے عسکری حملوں کے بارے میں پڑھنے کی کوشش کریں۔ آپ بنیادی، بدنصیب معلومات حاصل کرنے کے قابل ہو جائیں گے. تاہم یہ جاننے کی کوشش کرتے وقت آپ کو بہت کچھ نہیں ملے گا کہ عسکریت پسند کیوں لڑ رہے ہیں۔

    یہ ایک بڑی دِقت ہے۔

    اس سے قطع نظر کہ کوئی ان گروہوں کے بارے میں کیا سوچتا ہے، ملک کو پیش مسائل کی نوعیت کا ادراک کرنے کیلئے ان کے آپس میں لڑنے کی وجہ کو سمجھنا ضروری ہے۔ کیا لڑنے والے بھی در ماندہ ہیں؟ کیا وہ حکومتی بدعنوانی سے تنگ ہیں، یا وہ محض جنگی جنونی ہیں؟

    برکینا فاسو جیسی جگہوں پر فساد کی موجودگی کی چند بنیادی وجوہات کو تشخیص کیے بغیر، ان مسائل کو کیسے حل کیا جا سکتا ہے؟ یہ خاص طور پر اس تناظر میں ایک اہم سوال ہے کہ جب ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ‘ کے بیانیے کو خود حکومت کو بیچا جا چکا ہے۔

    یہ سطحی تجزیہ اس چیز کی عکاسی کرتا ہے کہ زیادہ طاقت رکھنے والی تنظیمیں — نہ کہ صرف خبروں کے صارفین — بھی کس طرح اس تنازعہ کو دیکھتی اور اس کا جواب دیتی ہیں۔ وہ بھی بھول جاتی ہیں (یا شاید کبھی سمجھتی ہی نہیں) کہ متصادم گروہوں کا یہ ‘مقامی’ مسئلہ صرف طاقت کے بھوکے جتھہوں کی علاقائی لہر کا حصہ نہیں ہے۔

    اس سات سالہ تنازعے کی بنیادی وجوہات میں سے کچھ کو نظر انداز کرنا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ‘ کے بیانیے کو نفع بخش رہنے دیتا ہے۔

    تھامس سنکارا؛ اور برکینا فاسو کی استعمار کے خلاف مسلسل جدوجہد

    فال صاحب تھامس سنکارا کے بھی بہت بڑے مداح ہیں، جو 1983 سے 1987 تک برکینا فاسو کے صدر رہے، یہاں تک کہ ان کو قتل کر دیا گیا۔ میں آغاز سے ہی فقط یہ اعتراف کرنے جا رہا ہوں کہ جہاں ہم سنکارا کی بہت سی پالیسیوں کو سراہتے ہیں اور ان جیسے قائدین کی خواہش رکھتے ہیں – جن کا عزم پختہ ہو اور وہ اپنے لوگوں کو اٹھانا چاہتے ہوں – وہیں وہ مسلمان نہیں تھے، اور ان کی کچھ پالیسیاں اس حقیقت کی عکاس ہیں.

    بہت سے سیاسی بائیں بازو کی طرف جھکاؤ رکھنے والے استعمار مخالفوں کی طرح، ہم بہت سے خدشات پر ان سے اتفاق کر سکتے ہیں، لیکن بالآخر یہ ناگزیر ہے کہ مذہب ہمیں تقسیم کرے گا۔ اس کے کہنے کے ساتھ، ابھی بھی سنکارا کی پالیسیوں کے حوالے سے کافی کچھ باقی ہے جس کی تعریف کی جا سکتی ہے۔

    بیشک یہ تیس سال پہلے ہوا ہو، لیکن اس کی زندگی اور موت کی اہمیت اب بھی بہت سے برکیناباسی محسوس کرتے ہیں۔ مزید برآں، سنکارا ہمارے سامنے بہت واضح طور پر ظاہر کرتا ہے کہ ان ممالک کو کیا جھیلنا پڑتا ہے جو کسی عالمی طاقت اور اس کے متعین مدار کے تحت نہیں، بلکہ اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کی کوشش کرتے ہیں۔

    سنکارا افریقہ میں نوآبادیاتی استعمار مخالف رہنماؤں میں سے ایک تھا، جس نے اپنے ممالک کو اپنے نوآبادیاتی قابِضوں سے الگ کرنے اور حقیقی معنوں میں آزاد راہیں استوار کرنے کے لیے کام کیا۔ غیر ملکی امداد کی مخالفت میں سنکارا کا مشہور قول ہے:

    "جو تمہیں کھلاتا ہے، وہی تمہیں چلاتا ہے۔”

    اس کے سیاسی انداز میں کچھ بصیرت یہ ہے:

    "سنکارا نے بدعنوانی کے خلاف جنگ کا اعلان کیا اور ذاتی کفایت شعاری کو قبول کیا، خود کو ماہانہ $450 کی تنخواہ دی، اپنے اعلیٰ عہدیداروں کی اجرت میں کمی کی اور اپنے وزراء اور اعلیٰ سرکاری ملازمین کے ڈرائیورملازموں، مرسڈیز گاڑیوں اور فرسٹ کلاس ایئر لائن کے ٹکٹوں کے استعمال پر پابندی لگا دی۔ اس نے عوامی عمارتوں میں اپنی تصویر آویزاں کرنے سے انکار کر دیا…”

    متعلقہ مضامین:101 سال پہلے مسلمانوں کی نوآبادیاتی استعمار سے جنگ: کیرالہ، بھارت میں میپیلا بغاوت

    مورخ برائن پیٹرسن، جس نے سنکارا پر ایک کتاب لکھی، دلیل دیتے ہیں کہ سنکارا کی یہی پالیسیاں اس کا تختہ الٹنے اور قتل کا باعث بنیں۔ ایک گفتگو میں، پیٹرسن نے اس اہم کردار پر زور دیا جو فرانس کی سنکارا کی ناپسندیدگی نے اس کے قتل میں ادا کیا:

    سوال: "آپ سنکارا کو ورلڈ بینک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اقتصادی منصوبوں پر دستخط کرنے کے لیے قائل کرنے کی فرانسیسی حکام کی بار بار کوششوں کو بیان کرتے ہیں۔ سنکارا نے فرانس کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کو کیسا سمجھا اور انہیں سنبھالنے کی کیا کوشش کی؟

    جواب: "جی بالکل، یہ سلجھانے کیلئےایک اہم روداد ہے۔ میرے خیال میں سنکارا کا فرانس کے ساتھ ایک پیچیدہ، یہاں تک کہ دوغلا سا تعلق تھا۔ اس تاریخ کے مختلف مقامات پر، فرانس نے سنکارا کے ساتھ مل کر کام کرنے کی کوشش کی، اور یہاں تک کہ فرانس کو نشانہ بنانے والی انقلابی بیان بازی کو بھی برداشت کیا۔ اس نے اپنے ملک کا، تسلط کے نئے استعماری تعلق میں ایک جاگیر ہونے کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔

    تاہم اس راستے میں خطرات شامل تھے – قرض واپسی کی مخالفت، غیر ملکی امداد پر تنقید، فرانس پر کھلم کھلا حملے وغیرہ۔ جیسا کہ میں دیکھتا ہوں، سنکارا جانتا تھا کہ وہ فرانس سے مکمل طور پر تعلق نہیں توڑ سکتا، اور سی۔این۔آر [the National Council for the Revolution] تب بھی غیر ملکی امداد پر منحصر تھی، خاص طور پر فرانس سے۔ زیادہ خود مختاری کی طرف منتقلی میں وقت لگے گا اور چار مختصر سالوں میں یہ ممکن نہیں تھا۔

    میری تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ سنکارا کی 1987 میں آئی ایم ایف کے معاہدے کو قبول کرنے میں ہچکچاہٹ تھی جس کی وجہ سے سی این آر میں بہت سے معاشی مسائل اور سیاسی حمایت سے محرومی ہوئی۔ مزید برآں، سنکارا کے 1983 میں ایک سیاسی قوت کے طور پر ابھرنے کے وقت سے ہی فرانس اسے اقتدار سے ہٹانے کی کوشش کر رہا تھا۔ فرانس بالآخر اکتوبر 1987 میں کامیاب ہوا، جب فرانسیسی نشریات میں فرانسیسی اقتصادی دباؤ، خفیہ معلوماتی کاروائیوں، سفارتی چالوں اور غلط اطلاعات کی مُہموں کے ایک سلسلے نے اس کی حکومت کا تختہ الٹنے کی راہ ہموار کی۔"۔

    مغربی باشندوں کے لیے افریقی ممالک میں تنازعات کو ان کے غیر فعال ہونے کی توثیق،اور اپنے استعمار کے جمہوری طریقے اپنانے میں ناکامی کے ثبوت کے طور پر دیکھنا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔ اگر آپ چاہیں تو ہنسیں، لیکن میں جو کچھ یہاں لکھ رہا ہوں وہ میرے اپنے ذاتی مشاہدات اور ان باتوں پر مبنی ہے جو میں نے اپنے دو کانوں سے سنی ہیں۔

    اس نقطہ نظر پراعتراض کیا جانا ضروری ہے، نہ صرف غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لیے بلکہ اپنے ان بھائیوں اور بہنوں کی خاطر کھڑے ہونے کے لیے جن میں سے کچھ، جیسا کہ ہمیں معلوم ہوا فی الحال پتوں پرگزارا کر رہے ہیں۔ عہدیداران میں بکثرت بدعنوانی کے علاوہ، ان لوگوں کی کوشش بہت سے طریقوں سے نوآبادیاتی حکمرانی کے نشانات کے خلاف ایک مسلسل جدوجہد ہونے کے ساتھ ساتھ مغربی اقوام کی مسلسل انہیں غلامی میں ماتحت رکھنے کی کوششوں کے خلاف بھی ہے۔ ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ‘ کا بیانیہ ان کوششوں میں مدد کرتا ہے۔

    کیا معلوم، اچھی اور باتوجہ وضاحت شاید اس بات چیت کے دروازے بھی کھول دے کہ لبرل ازم اس طرح کے استحصال کی اجازت کیوں دیتا ہے اورکیسے ان حالات میں اسلامی نظام برترثابت ہوگا (خاص طور پر اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ مسلمانوں کی ایک قابل ذکر تعداد اس علاقے میں کس طرح زندگی گزارتی ہے)۔

    spot_img
    Dr. Tumadir
    Dr. Tumadir
    PhD researcher, focusing on colonial oppression of Muslims around the globe

    جواب چھوڑ دیں

    براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
    اپنا نام یہاں درج کریں

    Newsletter

    If MuslimSkeptic gets banned from ALL social media, we'll need your email to stay in touch. Sign up NOW!

    Next Steps: Sync an Email Add-On

    To get the most out of your form, we suggest that you sync this form with an email add-on. To learn more about your email add-on options, visit the following page (https://www.gravityforms.com/the-8-best-email-plugins-for-wordpress-in-2020/). Important: Delete this tip before you publish the form.
    Name(Required)

    spot_img

    Popular

    More like this
    Related

    ہمیشہ کے لیے وحشی دوست : یہودی-مسیحی اور گریکو رومن مغرب میں زوفیلیا

    ڈونالڈ ٹرمپ، امریکہ کے سابق صدر، آج مغرب میں...

    جنسی بے حیائی اور نئی بیماریاں: اسلام کی ایک طاقتور پیشین گوئی

    مونکی پوکس ایک وائرل بیماری ہے جسے چیچک کی...

    موسٰی مینڈیلسن: یہودی جدیدیت کا موجد

    یہ مضمون مذہبی اصلاح کاروں کی سیریز کا حصہ...

    سعودی عرب علماء کو کس جرم کے سبب قید کرتا ہے؟ سہوا تحریک کی تاریخ

    ۲ اگست ۱۹۹۰ کو صدام حسین نے کویت پر...