کیا ہمیں "وبائی ایمنسٹی” کا اعلان کرنا چاہئے؟

    Date:

    Share post:

    "جس وقت ہم کووِیڈ (COVID) کے حوالے سے اندھیرے میں تھے اس وقت ہم نے جو کچھ کیا اور کہا اس کیلئے ہمیں ایک دوسرے کو معاف کرنے کی ضرورت ہے۔”

    مذکورہ بالا قول براؤن یونیورسٹی (Brown University) کی پروفیسر ایملی اوسٹر (Emily Oster) نے لکھا تھا، جو کہ لاک ڈاؤن کی ایک بہت بڑی حامی تھیں جو اب رحم کی بھیک مانگ رہیں ہیں۔ [۱] یہ عورت اس خاص طبقے سے تعلق رکھتی ہے جو ایک ‘مہلک’ وائرس کے بارے میں سرکاری کووِیڈ بیانیہ میں یقین کرتے تھے (یا شاید یقین کرنے کا ڈرامہ کرتے تھے؟) یہ اتنا "جان لیوا” وائرس تھا کہ اس میں زندہ رہنے کی شرح صرف ۹۹ فیصد تھی، جو ہر اس شخص کے لیے واضح تھی جس کے پاس دیکھنے کے لیے آنکھیں اور سننے کے لیے کان تھے۔ وہ لکھتی ہیں:

    آئیے تسلیم کرتے ہیں کہ ہم نے ایک غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر پیچیدہ اقدامات لیئے۔ آئیے ہم مل کر گزرے ہوئے کی تعمیر اور آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔

    اچھی کوشش ہے محترمہ۔ اس ‘اسکیمڈیمک’ (scamdemic) کے ارد گرد رونما ہونے والے واقعات کے کسی بھی سنجیدہ بصیرت رکھنے والے کیلیئے یہ واضح تھا کہ یہ کسی مہلک وائرس کے بارے میں نہیں تھا۔ ہم دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے نفسیاتی تجربے کے گواہ تھے جہاں، ہمارے نئے مسلمان بھائی اینڈریو ٹیٹ (Andrew Tate) کے الفاظ میں:

    وہ ہر ایسے شخص کی باتوں کو دبا رہے تھے جو واقعات کے اس ورژن کے خلاف کچھ بھی کہ رہا تھا جو مین اسٹریم میڈیا نے فیصلہ کیا کہ کہ پوری دنیا کو دکھانا ہے۔

    اب یہ خاتون اس عمل کے لیئے ایمنسٹی چاہتی ہیں جو اس نے اور اقتدار کے عہدوں پر موجود لاتعداد دوسروں نے کیا، جب انہوں نے حکومتی بیانیے کے ساتھ ساتھ عوام میں خوف پھیلانے کی کوشش کی۔ وہ دعویٰ کرتی ہیں کہ وہ اور ان کے ساتھ کے لوگ "اندھیرے میں تھے”، لیکن یہ سچ نہیں ہے۔ ZeroHedge کے مطابق:

    اصل سائنس کی نشاندہی کرنے والے متعدد ذرائع تھے جو مینڈیٹ کے دعووں کے برعکس تھے، اور انہیں ایک وسیع میڈیا مہم کے ذریعے جان بوجھ کر خاموش کر دیا گیا تھا۔ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ میڈیا پلیٹ فارمز نے بگ ٹیک (Big Tech)، سی ڈی سی (CDC) اور بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کیا۔ یہ صرف ضرورت سے زیادہ ردعمل یا احتیاط کا معمولی معاملہ نہیں تھا بلکہ تمام جوابی معلومات کو ہٹانے کے لیے ملی بھگت تھی۔

    ان لوگوں کو کاروبار بند کرنے میں کوئی پریشانی نہیں تھی۔ چہرے کے ماسک کو لازمی قرار دینا اور تجرباتی جین تھراپی (gene therapy) کے ساتھ خود کو یا اپنے بچوں کو ویکسین نہیں لگانے کے لیے لوگوں کے پورے گروہ کو شرمندہ کرنا۔ پھر جب یہ پتہ چلا کہ ‘سازشی تھیورسٹ’ (conspiracy theorists) حقیقت میں ۱۰۰۰ فیصد درست تھے تو اب یہ لوگ اپنے گھناؤنے رویے کے لیے معافی مانگ رہے ہیں۔

    اوسٹر کا اپنی باتوں سے پیچھے ہٹنے کے جواب میں، میتھیو جے پیٹرسن (Matthew J. Peterson) (کلیرمونٹ انسٹی ٹیوٹ (Claremont Institute) کے سینئر فیلو) نے ایک شاندار ٹویٹ شیئر کی:

    ان لوگوں نے پوری دنیا کی معیشت کو بند کر دیا (لیکن اب مہنگائی کا الزام پیوٹن (Putin) پر ڈالنا چاہتے ہیں؟)، اور انہوں نے ایسی ظالمانہ طاقتوں کے روئیے کو اپنایا جو پہلے کبھی استعمال نہیں ہوئیں (جن سے اب ہمیں چھٹکارا حاصل کرنے میں پریشانی ہو رہی ہے)۔ اس کے باوجود کہ انہوں نے سڑکوں پر ہنگامہ آرائی کی، ہمیں مسجد جانے سے روک دیا گیا؟

    متعلقہ: 9/11 اور کوویڈ: کیا مسلمان دوبارہ شکار ہونگے یا پیشوا بنیںگے؟

    مرد کہاں ہیں؟

    بدقسمتی سے اُس دور میں بہت سی مساجد نے انتہائی شرمناک اقدامات لئے۔ وہ ظالمانہ اقدامات کو نافذ کرنے میں شریک تھے جو نہ صرف غیر سائنسی تھے بلکہ ان کی سنت نبوی میں کوئی بنیاد نہیں تھی۔ حکومتی پالیسی کے بارے میں بہت کم شکوک و شبہات تھے، اور انہوں نے اس پر سوال اٹھائے بغیر صرف بتائے ہوئے طریقہ کار پر عمل کیا۔

    میں سمجھ سکتا ہوں کہ اگر آپ سرکاری پالیسی کی پیروی نہیں کرتے تو دباؤ اور حکومتی نتائج کا خوف ہو سکتا ہے، لیکن ہمیں بہادر ہونا چاہیئے تھا۔ ہمیں ان ظالمانہ اقدامات کے خلاف زیادہ مزاحمت کرنی چاہیے تھی جو کہ صریحاً جابرانہ تھے۔

    ہم ایک ہی حدیث کو بار بار دہراتے رہے بغیر اتنی تحقیق کیے کہ آیا اس حدیث کا اطلاق کووِیڈ پر بھی ہوتا ہے۔ کیا واقعی "PLAGUE” (شاید لفظ طاعون کا بہترین ترجمہ) کی وبا پھیلی تھی؟ کیا یہ وہی ‘اندوہناک’ موت تھی جس نے قرون وسطیٰ کے دوران پورے یورپی براعظم کو کوڑے مارے تھے؟ جواب ایک زبردست نفی ہے۔ حقیقت سے بہت دور۔ لیکن کسی نہ کسی طرح، ہم میں سے اکثر نے مومن کے اس اصول کو مجسم نہیں کیا ہے کہ ایک ہی چال میں دو بار نہیں گرتا:

    َدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ـ رضى الله عنه ـ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهُ قَالَ ‏ "‏ لاَ يُلْدَغُ الْمُؤْمِنُ مِنْ جُحْرٍ وَاحِدٍ مَرَّتَيْنِ ‏”‏‏ .

    ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کو ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا۔ (صحیح البخاری)

    جب یہ ثابت ہو گیا کہ یہ لوگ دائمی جھوٹے ہیں— انہوں نے عراق جنگ کے بارے میں جھوٹ بولا۔ انہوں نے 9/11 کے بارے میں جھوٹ بولا۔ اور انہوں نے افغان جنگ کے بارے میں جھوٹ بولا— پھر کیا آپ کو نہیں لگتا کہ ہمیں شاید اٹھتے ہوے شور پر یقین کرنے سے پہلے رک کر ان کے منہ سے نکلنے والی چیزوں پر سوال کرنا چاہیئے؟ ایک مومن کے لیے دو بار ایک ہی چال میں پڑنا نا مناسب ہے، اور پھر بھی ہم اس چکر میں پڑگئے۔

    متعلقہ: پیر کی لکیر یا دوسری صورت – مسلم کمیونٹی میں کووڈ دھونس جمائی

    جو لوگ ہوشیار تھے، ان میں سے اکثر نے جلدی سمجھ لیا کہ کیا ہو رہا ہے، لیکن کسی نہ کسی طرح ہمارے بہت سے مساجد نے سرکاری بیانیے کو بغیر کسی چیلنج کے قبول کر لیا۔ وہ اسٹیبلشمنٹ کی اطاعت کو عظیم تقویٰ کا کام سمجھتے تھے۔ چہرے کے ماسک، ویکسین، سماجی فاصلہ، دو پاؤں کے فاصلے پر نماز پڑھنا، وغیرہ، یہ سب اس بات کی علامتیں تھیں کہ آپ ایک اچھے مسلمان شہری ہیں جو حکومت کی طرف سے منظور شدہ سماجی تجربے میں آزادانہ طور پر حصہ لے کر اپنا فرض ادا کر رہے ہیں۔

    میں نازی جرمنی اور دوسری جنگ عظیم کے بارے میں سیکھ کر بڑا ہوا اور یہ بات مجھے ہمیشہ حیران کرتی تھی کہ کتنے لوگوں نے محض ایجنڈے کے ساتھ چلنے کا انتخاب کیا۔ یہ بات مجھے کبھی سمجھ میں نہیں آئی کہ تقریباً کسی نے بھی اتنی واضح طور پر برائی اور غلط چیز پر سوال کیوں نہیں کیا۔ اب اپنی نوجوانے کی زندگی میں میں سمجھتا ہوں کہ انسانی خوف کے پیچھے کیا طریقہ کار ہے، اور لوگ پروگرام کے ساتھ جانے کا انتخاب کیوں کرتے ہیں۔ لوگ بس جینا چاہتے ہیں۔

    ہم اکثر فرانسیسی ‘مزاحمت’ کے بارے میں ایسے شاندار الفاظ میں بات کرتے ہیں جب حقیقت میں صرف ۱۰ فیصد آبادی نے مزاحمت کی۔ [۲] لوگوں کی اکثریت ڈر گئی اور مزاحمتی تحریک پر غصہ تھی، قابضین کو ناراض کرنے پر انہیں شرمندہ کر رہی تھی۔ ان کا منتر ایسا لگتا ہے:

    کیا آپ قابضین کا ساتھ نہیں دے سکتے کہ وہ ہمیں اکیلا چھوڑ دیں؟

    میں نے محسوس کیا ہے کہ تاریخ یقینی طور پر اپنے آپ کو دہرا سکتی ہے (اور یقینا دہرائے گی)۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دنیا ایسے سائیکوپاتھس (psychopaths) سے بھری پڑی ہے جو فرمانبرداری کے ساتھ احکامات پر عمل کرنے کے لیے تیار ہیں اور اپنی عقل کو ایک طرف رکھتے ہیں، جب تک کہ وہ اپنے کیے کا بدلہ پاتے ہیں۔ طاقت کے خلاف کھڑے ہونے کے لیے ہمت کی ضرورت ہوتی ہے اور بدقسمتی سے اکثر مرد بزدل ہوگئے ہیں۔

    سٹینلے ملگرام (Stanley Milgram) کا معما

    اسٹینلے ملگرام کے تجربات اس کی بہترین مثال ہیں۔ یہ ۱۹۶۰ کی دہائی میں ییل یونیورسٹی (Yale University) کے ماہر نفسیات اسٹینلے ملگرام کے کیئے گئے سماجی تجربات کا ایک سلسلہ تھے۔ دوسری جنگ عظیم کی کارروائیوں نے دنیا کو چونکا دیا تھا، اور وہ یہ سمجھنا چاہتا تھا کہ بظاہر عام لوگ نسل کشی اور تشدد جیسی بری حرکتوں کا ارتکاب کیسے کرسکتے ہیں۔

    تجربات نے یہ ظاہر کیا کہ عام لوگ اپنے ساتھی انسانوں کو تکلیف پہنچانے کے لیے اُس وقت تیار ہوتے ہیں جب انہیں کسی اتھارٹی (authority) کی طرف سے ایسا کرنے کی ہدایت کی گئی ہو۔ ویسے بھی وہ صرف دیئے گئے احکامات پر عمل کر رہے تھے ہیں ناں؟ پروفیسر ایملی آسٹر جیسے لوگوں کو معاف کردینا چاہئے ناں؟ کیوں کہ انھوں نے تو صرف وہی کیا جو حکام نے انہیں کہا تھا ہیں ناں؟

    اس طرز فکر نے مجھے امام احمد بن حنبل (رحمه ٱلله) اور جیل کے محافظ کے درمیان ہونے والی مشہور ملاقات یاد کرادی۔

    متعلقہ مضامین کیا ہم سنیں گے، مانیں گے اور نافذ کریں گے؟ COVID اور نئی دنیا

    احمد بن حنبل اور جیل کا محافظ

    امام احمد کا قرآن کو ‘تخلیق’ کیئے جانے والے عقیدے کے خلاف کھڑے ہونے کے بعد انہیں یکے بعد دیگرے عباسی خلفاء نے بار بار قید کیا جو اس وقت کے علماء پر سیاسی کنٹرول قائم کرنا چاہتے تھے۔ ابن الجوزی کی ایک مشہور روایت میں ہے کہ جب امام احمد جیل میں تھے تو جیل کے محافظوں میں سے ایک ان کے پاس آیا اور پوچھا:

    ’’اے ابو عبداللہ! ظالموں اور ان کی مدد کرنے والوں کے بارے میں جو حدیث مروی ہے کیا وہ صحیح ہے؟

    اس نے (امام احمد) جواب دیا: ہاں۔

    جیل کے محافظ نے پھر کہا: "تو کیا میں ظالموں کا مددگار سمجھا جاتا ہوں؟”

    امام احمد نے جواب دیا: "نہیں۔ ظالموں کے مددگار وہ ہیں جو آپ کے بالوں میں کنگھی کرتے ہیں، آپ کے کپڑے دھوتے ہیں، آپ کا کھانا تیار کرتے ہیں اور آپ سے خرید و فروخت کرتے ہیں۔ جہاں تک آپ کا تعلق ہے تو آپ خود ظالموں میں سے ہیں ۔ [۳]

    اگر آپ بات نہیں کرتے، اگر آپ میں نہ کہنے کی ہمت نہیں ہے تو آپ ظلم میں شریک ہیں۔ ہمیں ظلم کے خلاف کھڑے ہونے کی ہمت تلاش کرنی چاہیے چاہے وہ کہیں بھی ہو۔ یہی اصل سنت ہے۔ ہم اس بات میں من مانی نہیں کر سکتے کہ ہم کن اصولوں کے لیے لڑنا چاہتے ہیں تاکہ ہم ان مسائل سے دور رہیں جو اس وقت ‘پولیٹکلی انکرکٹ’ (politically incorrect) ہیں۔ یہ کام بزدلوں کا ہے۔ جو کچھ بھی مقبول ہے اس کے ساتھ موافقت کرتے ہیں، اور جب سچ بولنا تکلیف دہ ہو تو اس سے کتراتے ہیں۔ ہمیں اس نقصان کو کبھی نہیں بھولنا چاہیے جو ہم نے بحیثیت امت اس وقت کیا جب ہم نے کووِیڈ پالیسیوں کے جبر کے خلاف خاموش رہنے کا فیصلہ کیا۔

    متعلقہ: یورپی یونین کے دل میں: ویکس مذہب کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج

    نوٹس

    [1] دیکھیں: https://archive.ph/70jby

    [2] دیکھیں: https://www.youtube.com/watch?v=EAJpoMOVuJY (8:28 سے 9:33 تک دیکھیں)

    [3] ابن الجوزی، مناقب الامام احمد ، ص. 397

    spot_img
    Abu Zakariya
    Abu Zakariya
    Historian and Political Scientist focusing on current events, geopolitics and modern ideologies.

    جواب چھوڑ دیں

    براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
    اپنا نام یہاں درج کریں

    Newsletter

    If MuslimSkeptic gets banned from ALL social media, we'll need your email to stay in touch. Sign up NOW!

    Next Steps: Sync an Email Add-On

    To get the most out of your form, we suggest that you sync this form with an email add-on. To learn more about your email add-on options, visit the following page (https://www.gravityforms.com/the-8-best-email-plugins-for-wordpress-in-2020/). Important: Delete this tip before you publish the form.
    Name(Required)

    spot_img

    Popular

    More like this
    Related

    جنسی بے حیائی اور نئی بیماریاں: اسلام کی ایک طاقتور پیشین گوئی

    مونکی پوکس ایک وائرل بیماری ہے جسے چیچک کی...

    جدیدیت پسندوں کو جواب – نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جیسا لباس پہننا: مستحب ہے یا نہیں؟

    مفتی ضمیل الرحمن کی تحریرامام ابوشامہ (599-665ھ)، النبوی کے...

    موسٰی مینڈیلسن: یہودی جدیدیت کا موجد

    یہ مضمون مذہبی اصلاح کاروں کی سیریز کا حصہ...

    سعودی عرب علماء کو کس جرم کے سبب قید کرتا ہے؟ سہوا تحریک کی تاریخ

    ۲ اگست ۱۹۹۰ کو صدام حسین نے کویت پر...