پیاری ساتھی بیویو،
بعض اوقات آپ خود میں یہ چیز دیکھیں گی کہ آپ اپنے شوہر کے ساتھ ناراض ہو رہی ہیں ۔ اُن کے ہر کام سے چڑچڑا ہونا جو وہ کرتے ہیں اور جو وہ نہیں بھی کرتے ۔
کوئی بڑی وجہ بھی نہیں ہے کہ اُس نے کوئی غلط کام کیا ہے یا ایک شوہر کے طور پر اُس پر جو فرائض اور اسلامی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اُن سے وہ پیچھے ھٹ رہا ہے حقیقت میں وہ ایک اچھا، ایماندار مسلمان مرد ہے جو سنجیدگی کے ساتھ ایک شوہر اور باپ کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں واقعی میں پوری کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔ اپنی پریشانی کی حالت میں بھی آپ اس بات کو جانتے ہیں اور نہ چاہتے ہوئے اس کو تسلیم کر رہے ہوتے ہیں ۔
اُس کے مسائل جھوٹ بولنا،دھوکہ یا مسلسل آپ کے ساتھ غلط رویہ رکھنا، کبیرہ گناہ یا کردار کی بڑی خرابی ،یا اللّٰہ کی کھلی نافرمانی نہیں ہے ۔
نہیں. یہ صرف اُن چھوٹی چیزوں پر ناراضگی ہے جو آپکے عصاب پر سوار ہوجاتی ہیں لیکن حقیقت میں یہ بے ضرر اور معصوم ہے۔ یہ محض انسان کی خامیاں یا خوبیاں ہوتی ہیں جو آپ چاہتے ہیں کی نہ ہو ۔
ہو سکتا ہے کہ وہ کبھی کبھار بھول کر تولیہ باتھ روم میں چھوڑ دیتا ہو یا دیر تک کام کرتا ہو اور آپ کے لیےدیر سے گھر آتا ہو تاکہ جب تک آپ چاہیں تفریح کریں پھر آپ کو لگتا ہے کہ آپکو نظرانداز کیا جا رہا ہے اور وہ آپکے کچن صاف کرنے کے بعد غلطی سے کچھ ٹکڑے کاؤنٹر پر دائیں جانب رکھ دیتا ہو ۔ ہو سکتا ہے کہ آپکا اپنے یا اُس کے والدین کے ساتھ جھگڑا ہو یا آپ اپنے مرد سے دن میں جتنی دفعہ تعریفیں کروانا چاہتی ہیں تو وہ آپکی توقعات کے مطابق اُن پر پورا نہ اتر رہا ہو اور اب آپ ناراض ہیں کیونکہ آپ ناپسندیدہ محسوس کررہی ہیں ۔
چھوٹی چیزیں
بعض اوقات ،آپ یہ چیز دیکھیں گی کہ چھوٹی چیزیں بڑی ہونا شروع ہو جائیں گی جیسے کہ یہ آپکو اچانک پہلے سے زیادہ پریشان کریں گی، آپ اُس سے زیادہ ناراض ہوں گی جتنا عام طور پر ہوتی ہیں اور آپ بالکل نہیں جان سکیں گی کہ ایسا کیوں ہے ۔
بعض اوقات ہم بیویاں ،شوہر کی چھوٹی چھوٹی پریشان کن غلطیوں کی ایک سیریز پر خود کو کسی طرح سے غصّے کی حالت یا ایک نیک غصّے(غصّہ جو اخلاقی طور پر جائز ہو) میں ڈال لیتی ہیں ۔ میں یہ بالکل سمجھ سکتی ہوں ۔ میرا خیال ہے تمام بیویاں یہ سمجھ سکتی ہیں ۔ آپ تنہا نہیں ہیں۔
لیکن۔
اس سے پہلے کے آپ بے قابو ہو جائیں اور اُس سے لڑیں یا جارحانہ انداز کے ساتھ اس کا سامنا کریں یا بہت زیادہ لڑائی جگھڑے ک بعد اُس پر طنز کریں ،ایک لمبی سانس لیں اور خود کو کچھ سچائیاں یاد دلائیں ۔
سات مراحل کی ان سیریز کو جانچیں:
1. اپنی زندگی کی تمام نعمتوں کی تفصیلی فہرست بنائیں، خاص طور پر اُن تمام اچھی چیزوں کی جو آپکے شوہر کے بارے میں ہیں ۔
اور میرا مطلب ہے: تفصیلی ۔
صرف یہ نہیں لکھنا کہ،”وہ ایک اچھا آدمی ہے”۔
اُس کے بجائے یہ لکھیں، وہ ایک بہترین فراہم کنندہ ہے ( مخصوص تفصیلات کے ساتھ کہ یہ کیسے سچ ہے). وہ ایک اچھا محافظ ہے(وجوہات اور مثالوں کے ساتھ). وہ ایک شاندار سننے والا ہے(مثالیں). وہ لمبا اور خوبصورت ہے۔ وہ بہت سخی ہے(اپنے آپ کو یاد کروانے کے لیے کہ تحائف اور خریداری کے ساتھ)۔وہ ایک بہترین باپ ہے (کیسے). وہ بہت محنت کرتا ہے اور وہ میرے اور ہمارے خاندان کے لیے خود کی قربانیاں دیتا ہیں(مثالیں بیان کریں).
دیکھیں کہ آپ اپنی فہرست کتنی دیر تک بنا سکتی ہیں ۔ اسے کچھ حقیقی سوچ دیں ۔ میں جانتی ہوں کہ آپ ناراض ہیں،لیکن کنجوس نہ بنیں!
متعلقہ: اچھی مسلمان بیوی کیسے بنتی ہے۔
. اپنے آپ کو درج ذیل سچائیاں یاد دلائیں:
زندگی میں ہمیشہ مسائل ہوں گے ۔ مسائل معاہدے کا حصہ ہیں۔ یہ محض انسانی تجربہ ہے۔ اللہ تعالیٰ خود ہمیں یہ فرماتے ہیں :
لقد خلقنا الإنسان في كبد
یقیناً، ہم نے انسان کو مشقت، تکلیف، مشقت/ جدوجہد میں پیدا کیا ہے۔” (سورۃ البلاد، 4)
الحمدللّٰہ یہ مسئلہ بہت معمولی ہے اور زندگی کا مرکز کسی بھی طرح سے کمزور کرنے والا نہیں ہے۔
یہ مسئلے کا ایک چھوٹا حصہ ہے جب اس پر بہت زیادہ غور کرتے ہیں تو یہ دھندلا نظر آتا ہے اور الحمدللّہ میری پوری زندگی کو دیکھیں ۔ وسیع نکتہ نظر کی طرف ایمانداری سے دیکھیں ۔
اور اگر میں اسے صحیح طور پر دیکھتی ہوں اور اسے چھوٹے پہلو کا مسئلہ سمجھ کر مناسب طریقے سے ترتیب دیتی ہوں اور جان بوجھ کر صبر کرتی ہوں (صبر) تو مجھے ان شاء اللہ اللہ سے اجر ملے گا۔ یہ واقعی میرے پاس اجر کا aik موقع ہے! میں اسے ضائع کرنے والی نہیں ہوں۔
4. میں مظلوم نہیں ہوں۔
خاص طور پر اس "مسئلے” کی چھوٹی سی وجہ سے، مظلومیت کے احساسات حق کے احساس سے پیدا ہوتے ہیں۔ میں کوئی خاص برفانی تودہ(حساس شخص) نہیں ہوں۔ میں "ملکہ” نہیں ہوں۔ مجھے تھوڑی سی زیادہ عاجز اور شکر گزار ہونا پڑے گا۔
جدید دنیا کی سب سے بڑی آفات میں سے ایک یہ ہے کہ لوگوں کو (خاص طور پر خواتین، آئیے اس کا سامنا کریں) کو بے حد غیر حقیقی توقعات اور حد سے زیادہ اعلیٰ معیارات رکھنا سکھایا جا رہا ہے، جو حقداریت کے احساس اور عاجزی کو مٹانے کا باعث بنتی ہے (تواضع)۔ یہ کھلے عام عدم اطمینان کے مختلف احساس، رضى اور قناعة (اطمینان، قناعت) کی کمی کی طرف لے جاتا ہے۔ میں اس میں پڑنے والی نہیں ہوں ۔ میں اس سے کہیں زیادہ ذہین، سمجھدار بیوی بننا چاہوں گی۔
5. شیطان ایک خوشگوار شادی شدہ مومن جوڑے کے وجود سے نفرت کرتا ہے۔
عَنْ جَابِرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ إِبْلِيسَ يَضَعُ عَرْشَهُ عَلَى الْمَاءِ ثُمَّ يَبْعَثُ سَرَايَاهُ فَأَدْنَاهُمْ مِنْهُ مَنْزِلَةً أَعْظَمُهُمْ فِتْنَةً يَجِيءُ أَحَدُهُمْ فَيَقُولُ فَعَلْتُ كَذَا وَكَذَا فَيَقُولُ مَا صَنَعْتَ شَيْئًا قَالَ ثُمَّ يَجِيءُ أَحَدُهُمْ فَيَقُولُ مَا تَرَكْتُهُ حَتَّى فَرَّقْتُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ امْرَأَتِهِ قَالَ فَيُدْنِيهِ مِنْهُ وَيَقُولُ نِعْمَ أَنْتَ.
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک شیطان اپنا تخت پانی پر رکھتا ہے اور وہ اپنے لشکر بھیجتا ہے۔ درجے میں اس کے قریب ترین لوگوہ ہیں جو فتنوں کا باعث بننے والے ہیں۔ ان میں سے ایک کہتا ہے: میں نے یہ اور یہ کیا ہے۔ شیطان کہتا ہے: تم نے کچھ نہیں کیا۔ ایک اور کہتا ہے: میں نے اس آدمی کو اس وقت تک تنہا نہیں چھوڑا جب تک کہ میں اسے اس کی بیوی سے جدا نہ کر دوں۔ شیطان اسے گلے لگاتا ہے اور کہتا ہے: تم نے اچھا کام کیا ہے۔ [Muslim]
اس لیے شیطان مسلسل آپ سے سرگوشیاں کر رہا ہے، رو رہا ہے کہ یہ کیسے اچھا اور صحیح نہیں ہے۔ وہ ہوشیاری سے ان مسائل کے بارے میں اضطراب، پاگل پن، دیوانگی، غم، افسردگی پیدا کرتا ہے جن کا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔ یا وہ چھوٹے مسائل کو ناقابل تسخیر اور ناگزیر بنانے کے لیے بہت بڑھا چڑھا کر پیش کرے گا۔ وہ آپکو یہ سوچنے پر مجبور کر دیتا ہے کہ آپ "زیادہ مستحق” ،ہیں اِس اور اُس "کے حقدار” آہستہ آہستہ آپ کو مغرور اور خود غرض اور خود جیسا حقدار بنا دیتا ہے ۔ وہ خود کو آدم سے بہتر سمجھتا تھا اور بالکل ایسے ہی آپکو بھی ایسا ہی بنانا چاہتا ہے کہ آپ خود کو اپنے شوہر سے بہتر سمجھیں۔
پھر آپ اپنے شوہر کے ساتھ بے عزتی اور حقارت سے پیش آئیں گی، اس کی خوبیوں کو نظر انداز کریں گی اور اس کی مہربانیوں کو نظر انداز کریں گی، جو آپ کو ان خواتین کے زمرے میں ڈالے دے گی جنہیں حدیث میں ان کے کفر کی وجہ سے جہنم میں زیادہ تعداد کی تنبیہ کی گئی ہے، يكفرن العشير:
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم: ”أُرِيتُ النَّارَ فَإِذَا أَكْثَرُ أَهْلِهَا النِّسَاءُ يَكْفُرْنَ.” قِيلَ أَيَكْفُرْنَ بِاللَّهِ قَالَ: ”يَكْفُرْنَ الْعَشِيرَ، وَيَكْفُرْنَ الإِحْسَانَ، لَوْ أَحْسَنْتَ إِلَى إِحْدَاهُنَّ الدَّهْرَ ثُمَّ رَأَتْ مِنْكَ شَيْئًا قَالَتْ مَا رَأَيْتُ مِنْكَ خَيْرًا قَطُّ.”
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے جہنم دکھائی گئی اور اس میں رہنے والوں کی اکثریت ناشکری کرنے والی عورتوں کی تھی۔
پوچھا گیا کہ کیا یہ اللہ کے ساتھ کفر کرتے ہیں؟ (یا اللہ کے ناشکرے ہیں؟)
اس نے جواب دیا: وہ اپنے شوہروں کی ناشکری کرتی ہیں اور ان پر کیے گئے احسانات اور نیکیوں کی ناشکری کرتی ہیں۔اگر تم ان میں سے کسی کے ساتھ ہمیشہ نیکی کرتے رہے اور پھر وہ تم میں کوئی چیز دیکھے (اپنی پسند کی نہیں) تو کہے گی کہ میں نے تم سے کبھی کوئی بھلائی نہیں لی۔ [Bukhari]
6. حقیقی زندگی رومانوی ناول یا رومانوی مزاحیہ فلمیں یا لبنانی محبت کے گانے نہیں ہیں۔
حقیقی زندگی میں تلخ حقیقتیں ہیں، جن میں سے زیادہ تر میں نے کبھی سامنا نہیں کیا اور میں اپنے مضبوط شوہر کی طرف سے پناہ میں اور محفوظ ہوں۔ اس لیے اگر کوئی چھوٹی سی بات ہے تو اس کے پاس اتنا وقت یا توانائی نہیں ہے کہ وہ ایسا کر سکے یا بالکل میری پسند کے مطابق ہو، شاید، میں اپنے دل میں ڈھونڈ سکتی ہوں کہ اس بے سہارا آدمی کو معاف کردوں
متعلقہ: حدیث نبوی کے مطابق مسلم خواتین کی اچھائیاں
7.زندگی تجارت اور انتخابات کے متعلق ہے۔
میں اس کے بجائے کیا انتخاب کروں گی؟ ایک ایسا شوہر جس میں واقعی میرے خواب کی تمام خوبیاں ہیں اور جو مجھ سے پیار کرتا ہے، ایک چھوٹی سی خرابی کے ساتھ[insert your issue here]؟ یا ایک ایسا شوہر جس کے ساتھ یہ مسئلہ نہیں ہے لیکن اُس میں دوسری حیران کن خصوصیات نہیں ہیں؟ مجھے ایک کہ انتخاب کرنا ہے۔ میرے پاس ہر چیز نہیں ہو سکتی ہے ۔ تجارت کا مطلب یہ ہے۔
ان سات مراحل کے بعد آپ کا دل نرم ہو جائے گا اور آپ کا مزاج ان شاء اللہ بدل جائے گا۔ آپ ان شاء اللہ اس نتیجے پر پہنچیں گی:
الحمد للہ میں اُس شادی کا انتخاب کروں گی جو اب میری اپنے شوہر کے ساتھ ہے ۔ میں نا قابلِ یقین حد تک برکت (خوش) ہوں ، اور میں اللہ اور اپنے شوہر کی بے حد شکر گزار ہوں۔
ب جا کر اپنا پیار اور تعریف اپنے شوہر پر ظاہر کرو!

