
حال ہی میں یہ ہوا کہ ٹویٹر پر یہ خبر چل رہی تھی کہ سویڈن میں ہم جنس پرست جوڑے کو ایک ۵ سالہ مسلمان لڑکی کی سرپرستی دی گئی ہے:
پانچ سال کی مریم ایک مسلمان لڑکی ہے جس کی سرپرستی اس کے خاندان سے زبردستی چھین کر سویڈن کے سماجی امور کے محکمے نے دو ہم جنس پرستوں کو دے دی تھی۔
مزید یہ کہ یوں لگتا ہے کہ ہم جنس پرست جوڑے نے بچی کو پناہ گاہ سے گود(لے پالک) لیا ہے اور وہ بچے کی قانونی آیا(دیکھ بھال کرنے والی) کے ساتھ رابطے میں ہیں، لیکن ابھی تک اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ بچی کسی مسلمان گھرانے میں پیدا ہوئی ہے۔ لیکن اس تباہی کے ارد گرد ہونے والے ہنگامے نے کچھ انتہائی تشویش ناک مسائل کو اجاگر کیا ہے ۔ آئیے کچھ عام حقائق پر ایک نظر ڈالیں ۔ سویڈش سماجی خدمات میں جس بحران کا مسلمان سامنا کر رہے ہیں اس پر مسلم سکیپٹک نے پہلے ہی تفصیل سے بات کی ہے۔ دیکھیں:
بچوں کے اغوا کو قانونی شکل: سویڈن کس طرح مسلم خاندانوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔
[WATCH] آپ کا یہ بیان کہ سویڈن نے مسلمان بچوں کو اغوا کیا ہے یہ جھوٹ ہے!
[WATCH] سویڈن میں ایک مسلمان زندہ بچ جانے والے کا جواب
مختصر یہ کہ سویڈش سماجی خدمات، جنہیں بعض اوقات سماجی(سوشل) کے نام سے جانا جاتا ہے، مسلمانوں کے بچوں کو اغوا کرنے اور انہیں غیر مسلم خاندانوں کو دینے کے لیے مشہور ہیں۔
۲۰۱۴ میں ۳۲۰۰۰ سے زیادہ بچوں کو ان کے والدین سے لیا گیا تھا، اور نئے گود لینے والے خاندان ہر ماہ$23,000-46,000 تک وصول کرتا ہے ۔ یہ بات کافی ہے اُن کے بچوں کو ذبردستی اُن سے چھیننے کے لیے اگر وہ اپنے بچوں کو غیر اسلامی اقدار پر مکمل طور پر راضی کرنے میں نا کام رہے ۔ یا تو مکمل طور پر سویڈش سیکولر نظریات کو اپنائیں یا اپنے بچوں کو الوداع کہہ دیں۔ آزادی نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔
مزید یہ کہ، اپنے بچے کو سزا دینا یا "ان کی نشوونما کو نقصان پہنچانا” (جو بھی اس کا مطلب ہو) ان ظالم لوگوں کو بچوں کو ان کے والدین سے اغوا کرنے کی یہ وجہ ملتی ہے۔ کوئی بھی ان ظالم سماجی کارکنوں کو آپ کے خلاف بلا سکتا ہے اور بتائے بغیر آپ کے بچوں کو لے کر بھی جا سکتا ہے کہ آپ اپنے بچے کو کھیلتے ہوئے غیر ارادی طور پر سزا دیتے ہیں یا ان کی کہنی کو زخمی کر دیتے ہیں۔
مزید، یہ تصور کرنا کہ یہ بچے اغوا ہونے کے بعد محفوظ اور اچھی زندگی گزار رہے ہیں مکمل طور پر حماقت ہے:
ایک سویڈش ٹی وی کی رپورٹ نے اس نقصان پر روشنی ڈالی ہے ، جس میں 994 بچوں پر مشتمل 324 کیسز کا جائزہ لیا گیا ہے ۔ جو معاشرہ ان بچوں کو اُن کے خاندانوں سے چھین کر پہنچا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 2016 اور 2018 کے درمیان دیکھ بھال میں لیے گئے بچوں میں سے 150 بچے بیمار ہوئے، غفلت اور ناقص دیکھ بھال کی وجہ سے سنگین حادثات پیش آئے، یا سوشل کی غلطیوں اور ناقص طریقہ کار کے نتیجے میں ہلاک ہوئے۔
درحقیقت، ان قاتلوں کی ایک خوفناک مثال یہ ہے کہ ایک لڑکا ایک خاندان کو دے دیا گیا جسے ایک کتے نے مار ڈالا تھا۔
سویڈن میں ہم جنس پرست جوڑوں کو 2003 سے بچوں کو گود لینے کا قانونی حق حاصل ہے۔ 2012 میں سویڈن میں پہلے ہم جنس پرست جوڑے نے گود لیا تھا۔ اس کے علاوہ، ہم جنس پرست جوڑے کی جانب سے دو بچوں کو عوامی طور پر فروغ دینے کے معاملے میں بہت کم تنقید کی گئی ہے جس کی سویڈش حکومت نے انہیں سرپرستی میں دیا ہے۔ سوال یہ ہے:
سویڈن کی حکومت مسلم بچوں کو ہم جنس پرستوں کے گھروں میں کتنی دیر تک رکھے گی؟
بچوں کو ان کے حقیقی والدین سے لے کر ان افراد کو دینے کا تصور کریں جو غیر معمولی سرگرمیوں میں ملوث ہیں پھر یہ دعویٰ کرنا کہ یہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا تھا کہ بچوں کو کسی قسم کے ترقیاتی مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ان پالیسیوں میں لبرل سیکولر اقدار واضح ہیں۔ انہوں نے اس بربریت کو اس قدر مجبور کیا ہے کہ ان کے سرکاری قوانین کے مطابق، ہم جنس پرست بچے کی پرورش حقیقی والدین سے زیادہ بہتر طور پر کر سکتے ہیں ۔
"اپنے بچے کو اللہ کے بارے میں سکھانا خطرناک ہے۔ اس کے بجائے، انہیں ہم جنس پرستوں کے حقوق کے بارے میں تعلیم دیں۔ اگر آپ ایسا نہیں کرتے تو وہ LGBTQ میں جا رہے ہیں!
عام طور پر ماں کی غیر موجودگی کے مسئلے کا ذکر کیا جاتا ہے جس کا سامنا ہم جنس پرستوں کے ذریعہ گود لینے والے بچوں کو کرنا پڑتا ہے ، جو یقینی طور پر بڑے ترقیاتی مسائل کا سبب بنے گا۔ ان کے فطری مزاج کی وجہ سے، بچوں میں بھی نیکی کو برائی پر ترجیح دینے کا شدید رجحان ہوتا ہے۔ جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں، ہم جنس پرست رویے کو دنیا کے تمام بڑے مذاہب اور روایتی معاشروں میں ایک گناہ، غیر فطری خرابی کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ اس طرح کی نام نہاد عقائد اور ثقافتوں کی "ہمدرد” مغرب میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔
متعلقہ: مطالعہ ہم جنس پرستی پر نفرت انگیز ردعمل ظاہر کرتا ہے۔
لیکن کہانی یہی ختم نہیں ہوتی۔ جب ہم ہم جنس پرستوں کو گود لینے کے ایک اور بھی خوفناک پہلو پر غور کریں، یعنی بچوں کے ساتھ بدسلوکی، تو ان لعنتی سماجی پیشہ ور افراد کے لیے رکاوٹ اور بھی کم ہو جاتی ہے۔
والدین، یہاں تک کہ لبرل معاشرے میں بھی، ہم جنس پرستوں اور بچوں کے درمیان رابطے کو سمجھنے کی ایک بنیادی وجہ یہ ہے کہ بچوں کے اغوا ہونے کا حقیقی خطرہ ہے۔ درحقیقت، تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ لوگ قدرتی طور پر ہم جنس پرستوں کی سرگرمیوں کو ناپسند کرتے ہیں ۔
ایک تحقیقی مطالعہ کیا گیا جہاں ایسے منظرنامے پیش کیے گئے ہیں جن میں ہم جنس پرست شامل ہیں جو بچوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں، جیسے کہ ہم جنس پرستوں کے استاد یا ہم جنس پرستوں کے ماہر امراض اطفال۔ اگرچہ شرکاء نے ہم جنس پرست خیالات رکھنے سے انکار کیا، مضامین — انڈر گریجویٹ طلباء — ایسے حالات سے کافی محتاط تھے۔
یہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ ناپسندیدگی فطرت کے اندر کتنی گہرائی سے قائم ہے کہ لبرل دنیا نے جنسی "آزادی” کو اتنی سختی سے دھکیل دیا ہے جب کہ اسے ختم کرنے میں ابھی تک ناکام ہے۔ سیاسی طور پر غلط لیکن ناقابل تردید حقیقت یہ ہے کہ ہم جنس پرستوں میں جنسی اقلیتوں کے مقابلے میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا زیادہ امکان ہوتا ہے۔
اس گسٹنبری کیس پر نظر ڈالیں، جس میں دو ہم جنس پرست مردوں کو ان 9 بچوں میں سے دو جن کو انہوں نے گود لیا تھا، جنسی زیادتی کا مرتکب پایا تھا۔ کیا جنسی آزادی کے لیے بچوں کی قربانی ضروری ہے؟ ظاہر ہے، مغرب میں اس کا جواب ایک مضبوط "ہاں” ہے۔
اب، کچھ لوگ بحث کر سکتے ہیں اور نشاندہی کر سکتے ہیں کہ اوپر بیان کی گئی مثال برطانیہ کی ہے، سویڈن کی نہیں۔ یہاں سویڈن کا ایک معاملہ ہے جو کافی پریشان کن اور عجیب ہے:
پانچ سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے باوجود سویڈن میں بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے مجرم کو بچہ گود لینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
گود لینے والے شخص کا دس سالہ سوتیلا بیٹا معذور ہے۔ سماجی امور کی کمیٹی کے مطابق اس میں شامل 10 میں سے نو افراد کو گود لینے کی منظوری دی گئی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس مجرم کے دوبارہ جرائم کرنے کے امکانات کم ہیں۔ یاد رہے کہ جس شخص کے بارے میں ہم بات کر رہے ہیں اس نے 90 سے زیادہ جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
یہ سویڈن بن گیا ہے۔ ان کے لبرل خیالات کی وجہ سے، وہ یہ پسند کریں گے کہ کسی بچے کو اس کے اپنے والدین سے سزا ملے بجائے اس کے کہ اسے اغوا کیا جائے اور ایک ایسے شخص کی ‘نگہداشت’ میں دیا جائے جو بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والا ہو اور جس نے تقریباً 100 جرائم کا ارتکاب کیا ہو۔ وہ حقیقی طور پر یقین رکھتے ہیں کہ اس سے بچے کی نفسیاتی نشوونما میں فائدہ ہوگا۔
یہ مقدمات محض لبرل حکمت عملی کا حصہ ہیں۔ صرف ایک نظر ڈالیں کہ کس طرح ہمارے بچوں کو جدید لبرل تعلیم پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ یہاں تک کہ اس معاملے میں بھی یہ کوشش جاری ہے کہ ماں اور باپ کو معلومات اور الہام کے ذریعہ گھر سے نکال کر ان کی جگہ ایسے لبرل "معلموں” کو بٹھا دیا جائے جو ریاست کو مطلوب ہیں۔ ایسا کرتے ہوئے، لبرل امام سیکولر بربریت کے فوائد سے لطف اندوز ہوتے ہیں اور اسلام کو لبرل ازم کے ساتھ ملانے کے لیے زور دیتے ہیں، جیسا کہ سویڈن کی بے ایمان حکومت مسلمان مہاجر والدین پر دباؤ ڈالتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو لبرل ازم سے ہم آہنگ کریں۔ دونوں کے فلسفے حیرت انگیز طور پر ایک جیسے ہیں۔
اگر ہمارے پاس مہذب مسلم رہنما ہوتے تو شاید وہ اس سنگین ناانصافی کے خلاف ہمارے بھائیوں اور بہنوں کا دفاع کرتے۔ تاہم، جیسا کہ حالات کھڑے ہیں، ان میں سے اکثریت صیہونیوں کے ساتھ سونے اور دولت اور طاقت کے عوض امت کے خون کو بدلنے میں مصروف ہے۔ وہ ہمارے مظلوم بھائیوں اور بہنوں کے لیے مناسب محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے کے بجائے گناہوں کے شاندار شہر تعمیر کرنے میں مصروف ہیں۔
اللہ تعالیٰ بچوں کو اغوا کرنے والوں پر لعنت کرے اور ان بے شمار مسلم اور غیر مسلم خاندانوں کو انصاف دلائے جن کے بچے ان سے چھین لیے گئے ہیں۔
متعلقہ: مسلمان والدین ہوشیار رہیں: برطانیہ کے اسکولوں میں ہم جنسی تعلیم دینے والے پروپیگنڈہ کر رہے ہیں آرٹیکل مترجم: عائشہ ارشد