مسلمان والدین اپنے بچوں کو کفر اور الحاد کی طرف جانے سے کیسے روک سکتے ہیں

    Date:

    Share post:

    آج کے دور میں والدین تیزی سے اپنا اختیار کھو رہے ہیں۔

    ہوم اسکولنگ آپکے لیے بطور والدین اپنے بچے پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے، اپنے فطری اختیار دوبارہ حاصل کرنے، اور اپنے بچے کی تربیہ کے لیے اپنی پوری ذمہ داری کا دوبارہ عہد کرنے کا ایک بہترین اور مؤثر طریقہ ہے۔

    ہوم اسکولنگ آپ کو اجازت دیتی ہے :

    1. آپ کا بچہ جو کچھ سیکھتا ہے اس پر کنٹرول رکھنا ، جس کا مطلب ہے کہ آپ یہ کر سکتے ہیں کہ:

    2. اسلام اور اہم اسلامی مضامین کے سیکھنے کو ترجیح دینا : قرآن (حفظ ، تفسیر ، تجويد، تدبر )، سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ اور انبیاء کی کہانیاں ، حدیث، عقیدہ، عربی، اور اللہ تعالیٰ سے گہری محبت پیدا کرنا ۔

    3. اپنے بچے کو شعوری طور پر پھیلاۓ جانے والی خرابیوں سے بچانا جو کہ جدید سیکولر سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں میں اسکول جانے والے بچوں کے گلے میں ڈالی جاتی ہیں، جیسے کہ HGTV اور دیگر خرابیاں جو "عام” اور "خوبصورت” لگتی ہیں۔

    4. اپنے بچے کو جدیدیت جیسی بڑی بیماریوں اور موجودہ "ازمز” کے خلاف ویکسین لگوانا جو کہ بڑے پیمانے پر تعلیمی نظام میں قبول کرلئے گئے ہیں: جیسے کہ الحاد، سائنس پرستی، مادیت پرستی، لبرل ازم، فیمینزم، انفرادیت، ہیڈونزم، شیطانیت اپنے بچے کو ایسے جالوں میں پھنسنے سے بچائیں اور انکی موروثی خامیوں اور غیر معقولیت کی وضاحت کریں، یہ واضح کرتے ہوئے کہ اسلام کیوں اور کیسے برتر ہے۔

    5. اپنے بچے کو "سیکولر” تعلیم اسکول کی بجاۓ (جہاں ایک اور بیس کے تناسب میں پڑھایا جاتا ہے) گھر میں ون ٹو ون طریقے پر زیادہ تیزی اور موثر طریقے سے سکھائیں۔ تعلیمی مواد کو بچے کی ضرورت کے مطابق بنانے کے لیے اپنے بچے کی شخصیت اور سیکھنے کے انداز کے بارے میں اپنے گہرے علم/تجربے کا استعمال کریں، تاکہ سیکھنا مزید گہرا اور اثر انگیز ہوسکے۔

    6. اپنے بچے کو عوامی حلقوں کے ہائپر سیکچولائز (انتہائی جنسی) ماحول سے بچائیں، بشمول جدید سرکاری اور نجی اسکولوں کے۔ جب تک ممکن ہو اپنے بچے کی فطرت اور معصومیت کی حفاظت کریں۔

    متعلقہ: آپ اپنے مسلمان بچوں کو کس چیز سے روشناس کر رہے ہیں؟

    7. اپنے بچوں کو گھر میں اسلام کے مطابق مینرز ، معاشرتی اخلاق اور خوبصورت آداب سکھائیں، بجائے اس کے کہ اسکولوں کے اجتماعی ماحول کے زریعے ان چیزوں کو تباہ ہونے دیں۔ اسکول میں جو "سوشلائزیشن” ہوتی ہے وہ ان بدترین چیزوں میں سے ہے جو بچے کے ساتھ ہو سکتی ہیں: لعنت کرنا سیکھنا، بدتمیزی کرنا، بے شرمی سے کام لینا، ڈھٹائی کا برتاؤ کرنا، بڑوں کے اختیارات کی خلاف ورزی کرنا، اسکول کی "سوشلائزیشن” کا حصہ ہیں۔ گھر میں اپنے بچے کو مناسب طریقے سے سوشلائز کریں۔

    8. اپنے بچے کو اپنی مادری زبان اچھی طرح سکھائیں۔ سرکاری اسکولوں کے سب سے زیادہ نقصانات میں سے ایک عربی/اردو/بنگلہ/ترکی/فارسی/سواحلی اور ہمارے اسلامی ممالک کی دیگر اصل زبانوں کا نقصان ہے۔ اسکول میں سیکھی گئی انگریزی ان سب کی جگہ لے لیتی ہے، آپ کے بچے کے ذہن اور ذہنیت میں ان زبانوں کو دبا دیتی ہے۔ یہ زبان کی رکاوٹ والدین اور ان کے بچوں کی سمجھ کے درمیان فاصلہ پیدا کرتی ہے، جس سے تعلقات میں دراڑ اور جذباتی دوری پیدا ہوتی ہے۔ والدین اور بچہ لفظی اور علامتی طور پر اب ایک زبان نہیں بولتے ۔

    9. اپنے بچے کے دوستوں اور کھیل کے ساتھیوں کو احتیاط سے جانچ کر اور ان کے اہل خانہ کو جان کر منتخب کریں۔ جب آپ کا بچہ کسی سسٹم میں داخل ہوتا ہے، تو بطور والدین آپ کو یہ کہنے کا حق نہیں رہتا کہ آپ کا بچہ سارا دن کلاس میں، کھیلوں یا غیر نصابی سرگرمیوں میں کس کے ارد گرد گھومتا ہے۔ آپ کا بچہ ان دوسرے بچوں کی موجودگی سے متاثر ہوگا اور آپ کو اندازہ بھی نہیں ہوگا کہ وہ کون ہیں۔

    10. آپ اپنے بچے کی زندگی میں اہم اثر و رسوخ کے طور پر اپنے صحیح مقام کا دوبارہ دعوی کریں گے۔ آپ بنیادی دیکھ بھال کرنے والے، پرائمری ٹیچر، بنیادی رول ماڈل ہوں گے۔ آپ کو یہ اختیار اور حق حاصل ہوگا کہ آپ اپنے بچے کو اپنی اقدار، اپنے اصولوں اور عقائد سے آگاہ کریں۔ آپ بیرونی قوتوں کی مداخلت کے بغیر، کسی رکاوٹ کے اور بڑے پیمانے پر اسکول کی تعلیم کے نظام الاوقات کی طرف سے عائد کردہ وقت کی پابندیوں کے بغیر اپنے بچے کو اسلام پہنچا سکیں گے۔ آپ، وہ شخص جس نے بچے کو جنم دیا، وہ شخص بھی ہوں گے جو بچے کی پرورش کرتا ہے اور اس کی شخصیت کو ڈھالتا ہے اور اس کے کردار کو سنوارتا ہے۔ وہ بھی آپ ہی ہیں جسے اللہ کے سامنے کھڑا ہونا ہے اور اس بات کا جواب دینا ہے کہ آپ نے اپنے بچے کی پرورش کیسے کی یا نہیں کی، لہٰذا اپنی والدین کی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لیے اپنا فطری اختیار دوبارہ حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔

    والدین! ہم اوقاتِ جنگ میں ہیں. ایک نظریاتی جنگ جو ہمارے اپنے بچوں کے دل و دماغ کے لیے لڑی جا رہی ہے۔

    آپ کس طرح آگے بڑھنا چاہیں گے تاکہ آپ جنگ جیت سکیں؟ اپنے دشمن کو اپنے ہی بچے پر قابو پانے اور صرف لڑائی ہارنے کی اجازت دے کر؟ یا کھڑے ہو کر والدین کے طور پر اپنے فطری اختیار کا دوبارہ دعویٰ کرکے ؟

    ہوم اسکولنگ میں دلچسپی ہے لیکن نہیں جانتے کہ کہاں سے آغاز کرنا ہے؟ Alasna کا کورس جوائن کریں : جڑے ہوۓ دل، نیک دماغ

    ایک قرآنی ہوم اسکول کا نصاب چاہتے ہیں جو آپکے بچوں کو کیا پڑھانا ہے اس کا اندازہ دے سکے؟ الاسنا کا قرآنی ہوم اسکول کا نصاب آزمائیں۔

    spot_img
    Umm Khalid
    Umm Khalid
    Hafiza of the Quran and Muslim homeschooler, focusing on children’s education, Muslim marriage, family, and feminism

    جواب چھوڑ دیں

    براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
    اپنا نام یہاں درج کریں

    Newsletter

    If MuslimSkeptic gets banned from ALL social media, we'll need your email to stay in touch. Sign up NOW!

    Next Steps: Sync an Email Add-On

    To get the most out of your form, we suggest that you sync this form with an email add-on. To learn more about your email add-on options, visit the following page (https://www.gravityforms.com/the-8-best-email-plugins-for-wordpress-in-2020/). Important: Delete this tip before you publish the form.
    Name(Required)

    spot_img

    Popular

    More like this
    Related

    سعودی عرب علماء کو کس جرم کے سبب قید کرتا ہے؟ سہوا تحریک کی تاریخ

    ۲ اگست ۱۹۹۰ کو صدام حسین نے کویت پر...

    ہندوستان: مسلم مخالف ظلم و ستم میں اسلامی زندگی

    اسامہ ہزاری کی گیسٹ پوسٹ (Guest Post)اللہ تعالیٰ نے...

    کس طرح جدیدیت نے انسانی افزائش نسل / تولیدی صلاحیت کو ختم کردیا !

    ابھی زیادہ عرصہ نہیں گزرا کہ بزنس انسائیڈرز کی...